’’سکندر‘‘ معمر رانا کی بطور ہدایتکار بہترین فلم ہوگی، حیا سہگل

Posted on at


فلم انڈسٹری کی بحران کی اصل وجہ ہی پیپرورک نہ ہونا تھا، سیٹ پر جاکر معلوم ہوتا کہ ہم نے کرنا کیا ہے، حیا سہگل ۔ فوٹو: فائل

لاہور:  حیاء سہگل نے کہا ہے کہ ’’سکندر‘‘ معمر رانا کی بطور ڈائریکٹر ایک بہترین فلم ہوگی، اس  کے مقابل مرکزی کردار میں کر رہی ہوں۔

انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ، میوزک اور پروڈکشن سمیت ہر شعبہ پر معمر رانا بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ایک ایک سین شوٹ کرنے سے پہلے پیپرورک کرکے آتے ہیں، مجھ سمیت ہر فنکار کو اپنے کردار اور گٹ اپ کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ حیاء سہگل نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحران کی اصل وجہ ہی پیپرورک نہ ہونا تھا، سیٹ پر جاکر معلوم ہوتا کہ ہم نے کرنا کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  فلم کی شوٹنگ تیزی کے ساتھ کراچی کے مضافات میں کی جارہی ہے جس میں ندیم بیگ سمیت دیگر سنیئر فنکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔



About the author

160