سٹی ان اباوٹ

Posted on at


فرانس کے ایک کارساز ادارے نے فرینکفرٹ موٹر شو میں دو نشتوں والی ایک برقی گاڑی متعارف کرائی ہے۔


ایک تکون کی شکل کی یہ برقی کا 15 کلو واٹ کی برقی موٹر سے چلائی جاتی ہےاس گاڑی کو سٹی ان اباوٹ کا نام دیا گیا۔



سٹی ان اباوٹ ایک 125 سی سی کی موٹر سائیکل کے برابرہے تاہم اس کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے یہ ایک چار پہیوں والی گاڑی ہے جس کی لمبائی 2.3 میٹر جب کہ اس کا وزن 400 کلو گرام ہے۔


اس میں ایک ڈرائیونگ سیٹ اور اس کے پیچھے ایک دوسرے مسافر کے لئے نشت ہے اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کار در حقیقت اسکوٹر کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہے۔


لیکن اس میں سیکورٹی کے لئے وہ تمام سہولتیں دی گئی ہیں جو ایک عام گاڑی میں ہوےی ہیں جسے ائیر بیگز وغیرہ۔


اس کے پہیوں کی شاخت بھی عام گاڑیوں سے مختلف ہے اس گاڑی میں ائیر کنڈ یشننگ کی سہولت بھی موجود ہے اس کا جہاز کے کاک پٹ کے انداز کا کیبن فائبر گلاس سے تیار کیا گیا ہے جسے ہٹایا بھی جا سکتا ہے۔



گاڑی کے اندر جدید مواصلاتی اور نیوی گیشن کا نظام بجی موجود ہے گاڑی کے ڈیش بورڈ  میں ایک انچ اسکرین بھی نصب ہے جس کے ذریعے اسے چلانے والے نہ صرف نیوی گیشن کا کام لے سکتے ہیں بلکے اس کی مدد سے آڈیو وڈیو اور انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں سے بھی منسلک ہوسکتے ہیں۔


 


سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس گاڑی کی بیٹری عام گھریلو پلگ کے ساکٹ سے چارج کی جاسکتی ہے اس منفرد گاڑی کی چھت پر فوٹوولٹک سیلز بھی نصب کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے تاکہ اسے شمشی توانائی سے بھی چلایا جاسکے۔ توقع ہے کہ یہ گاڑی بہت جلد ہی عام صارفین کے لئے پیش کردی جائے گی۔



160