گو نواز گو

Posted on at


پاکستان میں آج ٢ ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں ،طاہر ال قادری اور عمران خان کے دھرنے کو اس کا سب سے بڑا فائدہ جو کہ عوام کو ہوا ہے و یہ کہ اب عوام جاگ اٹھے ہیں اور بہت جلد ان ظالموں سے چھٹکارا بھی مل جائیگا کیوں کہ نواز شریف جب سے اقتدار میں آیا ہے ہمارے ملک میں غربت اور مہنگائی اور بھی بڑی ہے ان لوگوں نے شروع میں عوام سے بہت سے وعدے بھی کیے لیکن آج ١٤ ماہ گزر جانے کے بعد بھی کوئی خاص فائدہ نہ ہوا 



بجلی تو ہوتی ہے نہیں اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے بجلی کے بلوں میں ٨٠ فیصد اضافہ کر کے عوام کا جینا اور بھی مشکل کر دیا ہے اور یہی نہیں روٹی ،کپڑا اور مکان کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کے منہ سے نوالے بھی چھین لئے ہیں اور اسی وجہ سے آج ہمارے حق کے لئے اور ان لوگوں کی اصلیت پر سے پردہ اٹھانے کے لئے عمران خان اور طاہر ال قادری اسلام آباد میں آج ٢ ماہ سے دھرنا دیے ہووے ہیں اور عوام بھی روز اس دھرنے میں شامی ہو رہے ہیں اور اپنا غم و غصہ اس دھرنے میں شریک ہو کر حکومت پر نکال رہے ہیں 


 


اب نہ صرف اس دھرنے میں بلکہ پورے پاکستان میں اور یورپی ممالک میں بھی ان کا استقبال گو نواز گو کے نعروں سے کیا جاتا ہے اور یہی ان کی ہار بن چکی ہے اب ان کو اقتدار سے ہٹنا لازمی بن چکا ہے کیوں کہ اب ان کی کوئی عزت نہیں ہے نہ عوام کی نظر میں اور نہ ہی پاکستان کی نظر میں کیوں کہ یہ حکومت آئی ہی دھاندلی سے ہے اور ان کے خلاف بہت سے قتل کے مقدمات بھی بن چکے ہیں اور ان کی وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکی ہیں لیکن انہوں نے عدالت کے حکم کو بھی نہیں مانا اور اب ایک ظالم بادشاہ کی طرح ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں کیا یہ جموریت ہے ،نہیں بلکہ یہ عوام پر ظلم ہے ایک طرف سے بجلی کی قیمتوں سے غریب عوام پریشان ہیں تو دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اگر ملک کو چلانا ہے تو یہ سب مسائل حل کرنے ہونگے نہیں کرینگے تو گو نواز گو میں بھی کہتی ہوں اور سب یہی کہیں گے گو نواز گو .،



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160