پیشہ وارانہ وڈیوز اور تحریری مواد پیشہ وارانہ آمدنی اور مالیاتی خودمختاری پیدا کرتے ہیں۔

Posted on at

This post is also available in:

15:16 18 فروری
پچھلے ہفتوں میں ایڈنیٹ ورکس فلم پروڈکشن پارٹنرز اور مصبتوں کے ساتھ گفتگو مواد اور معیار پر مرکوز رہی۔یوٹیوب ، وائے میو، اور فیس بک کے بر عکس جوکہ صارف کے مواد کو جگہ دیتے ہیں یہاں فلم انیکس میں ہماری فلاسفی بالکل الٹ ہے اور فلم انیکس میں صارفین کے مواد کو کوئی جگہ فراہم کی جاتی۔





فلم انیکس میں ایڈیٹوریل ایکسپرٹس کی ایک ٹیم موجود ہے جس کا کام نشر ہونے سے پہلے ویڈیوز اور لکھے ہوئے مواد کے معیار کو پرکھنا ہے۔ اور اسے مختلف درجوں میں تقسیم کرنا ہے فلم انیکس صرف پیشہ ورویڈیوز اور فلمی مواد کی اجازت دیتا ہے۔ نتیجہ یوٹیوب وائے میو او ر فیس بک کے بالکل برعکس ہے جو کہ نشر ہونے کے بعد اپنے مواد کی نگرانی کرتے ہیں۔ اور انکے فیصلوں کا دارومدار صارفین کی رائے پر ہوتاہے۔
مزید برآں وہ صارفین کے تخلیق کردہ مواد اور پیشہ وارانہ مواد کے درمیان کوئی فرق روا نہیں رکھتے اور گھٹیا معیار کی پروڈکٹس اور ذاتی ویڈیوز کو چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔



فلم انیکس میں کوئی ویڈیو یا فلم اس وقت تک نشر نہیںکی جاسکتی جب تک کہ وہ پیشہ وارانہ طور پر تیار نہ کی گئی ہو۔ اور انیکس پریس میں جو کہ پیشہ وارمصنفوں اور بلاگ رائیٹرز کے لئے فلم انیکس کا ایک مرکزی پلیٹ فارم ہے صرف ایک محدود تعداد میں پیشہ وارانہ آرٹیکلز کوجگہ دی جاتی ہے۔ فلم انیکس کے 40000 فلم میکرز اور 4000 مصنفوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ فلم انیکس فلم میکرز اور مصنفوں کو انکے کام کی ادائیگی پراجیکٹ کی قیمت اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے حصے کی صورت میں کرتاہے۔ مثال کے طور پر انیکس پریس اور فلم انیکس پیشہ ورمصنفوں کو معاوضہ ادار کرتے ہیں جبکہ یافینگٹن پوسٹ اپنے کچھ بہتر ین مصنفوں اور بلاگ رائٹرز کو بھی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے بدنام ہے۔


فلم انیکس کی معیار کی سخت پالیسی اور ایڈورٹائیز ز اور ایڈنیٹ ورکس کو بہترین مواد سے منسلک ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے او ر ان مسائل سے بجاتی ہے جو اکثر صارف کے پیش کردہ مواد والے پلیٹ فارمز جسے یو ٹیوب اور فیس بک پر در پیش ہوتے ہیں۔ فلم انیکس چھوٹا ہے لیکن اسکے معیار کا تناسب 100% پیشہ وارانہ ہے جبکہ یوٹیوب پر پیشہ وارانہ مواد کا تناسب تمام لائبریری کے 1% سے بھی کم ہے۔ یو ٹیوب کے کم معیار کے تناسب کا نتیجہ ایڈورٹائزنگ کی کم شرح کی صورت میں نکلتاہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دیکھنے والے مواد کیلئے بہت کم اشتہارات دستیاب ہوتے ہیں۔ عام طور پر فلم میکرز فلم انیکس کے مقابلے میں یوٹیوب پر 6سے8گنا کم آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
اور وائے میو ، فیس بک ، ٹوئیٹر اور لنکڈن پر کوئی آمدنی حاصل نہیں کرتے



اب فلم انیکس کے کام کرنے کے تصور کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ سب سے پہلے فلم انیکس میں پیشہ وارانہ مواد ہی حکمرانی کرتاہے۔ ویڈیوز اور پیشہ وارانہ طور پر لکھا گیا مواد پیشہ وارانہ صارف فلم میکرز اور مصنفوں کو اپنی جانب متوجہ کرتاہے یہ پیشہ وارانہ آرٹیکلز اور فلمز پیدا کرتاہے۔
یہ پیشہ وارانہ اور اعلی درجے کے ایڈورٹائیزز اور اشتہاری مہمات کو پیشہ وارانہ ایڈورٹائیزنگ ریٹس اور بہتر شرح کے ساتھ اپنی جانب متوجہ کرتاہے۔
یہ فلم انیکس ، اس کا مواد فراہم کرنے والوں کو اور اسکے پارٹنر کے لئے بہترین آن لائن ایڈورٹائزنگ آمدنی پیداکرتاہے۔

پیشہ ور فلم میکرز اور نمایاں بین الاقوامی پیشہ ور ایڈنیٹ ورکس فلم انیکس کے بنیادی پارٹنر ز ہیں۔
فلم انیکس پر پیش کیئے جانے والے ایڈ نیٹ ورکس گوگل ایڈسیشن اور ٹیکسٹ لنک ایڈز کی طرح صارف کے فراہم کردہ اشتہارات پوسٹ نہیں کرتے جہاں کوئی بھی صارف اشتہارا بازی کر سکتاہے۔
فلم انیکس اور اسکے پیشہ وار ایڈنیٹ ورکس صرف اعلی درجے کے پیشہ ورانہ ویڈیو اشتہارات اور ڈسپلے اشتہارات 300
x250) اور 728x90 ڈسپلے بینرز)ہی نشر کرتے ہیں۔
اگر ہم فلم انیکس کے معیار کا مقابلہ کرنے مزید دوسرے چینلز کا نام لیں تو
CBS, ABC, CNN اور FOX پر ہمیں یہی معیار دیکھنے کو ملتاہے۔

دوسرا بہت اہم عنصر جو فلم انیکس کو خاص بناتا ہے وہ 95% تیسری پارٹی کا مواد اور 5% اپنا تیار کردہ مواد ہے۔
فلم انیکس کے تیارکردہ ہر پانچ انٹرویوز شارٹ فلمز اور دستاویزی فلموں کےساتھ پیشہ وارانہ فلم میکرز کی تیارکردہ مزید 95پیشہ وارانہ ویڈیوز اور فلمز پیش کی جاتی ہےں ۔ جو فلم انیکس کے پارٹنرز ہیں اور اسکی ترقی اور اس کے منافع میں اس کے حصہ دار ہیں۔



About the author

alimahboob

Ali Reza Mehrban is from Afghanistan.He was born and lived in Iran with his family,and they return back into Afghanistan in 2002.Ali graduated from Tajrobawi High school of Herat-Afghanistan.Now he is bachelor of Software Engineering from Computer science of Kabul University.He has been working as project coordinator of Afghan Citadel…

Subscribe 0
160