ویمنز اینکس فاؤنڈیشن ۔افغان لوگوں کو با اختیار بنانے کیلۓساری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے

Posted on at

This post is also available in:

جب سے میں نے فلم اینکس کے  منصوبوں ساتھ اپنا تعاون شروع کیا ہے۔ ہر دن میں انتہاییٔ متاثر کن جوشیلے اور حیرت انگیز لوگوں سے ملتا ہوں۔جو کہ دنیا میں ایک تبدیلی لا رھے ھیں چاھے وہ بہت چھوٹی  ھی کیوں نہ ھو۔میں نے افغانستان اورافغانستان کے لوگوں کے بارے تجربہ رکھنے اور کہانیاں سنانے والے لوگوں کے  کیٔ انٹرویو لیۓ جو  کہ تعلیم، کھیل، معیشت، سیاست، ثقافت،خواتین اور بچے وغیرہ کے شعبوں سے وابستہ تھے۔

یہ میرے لیۓ ایک عظیم تجربہ رہا ہے اور لوگوں سے  متعارف ھونے  کا اور یہ  لوگ  کیا کر رھے ہیں اس بارے  میں لکھنے  کا موقع بھی ملا

 

یہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ بن جاتا ھے۔اور میں اس  سے بہت لطف اندوزہوتا ہوں تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سابقہ کام کی وجہ سے  میں کوشش کرتا ھوں کہ میں ایک اچھا صحافی بنوں اور اپنے  کام کو بہت اچھے طریقے سے پیش کروں۔

ذیل میں آپ میرا بزسٹون کے ساتھ ایک انٹرویو دیکھ سکتے ہیں۔جو کہ ٹویٔٹر شریک بانی اور تخلیقی ڈایٔریکٹر ہیں اور افغانستان میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور خواتین کی ملکیت کے بارے میں بات کی۔

 اس ہفتے میں کیٔ تنظیموں اور فلاحی اداروں کے ساتھ رابطہ کرنے جا رہا  ہوں جنہوں نے کیٔ سالوں تک افغان لوگوں کی حمایت کی اور  ان کو کیٔ سہولیات فراہم کیں


  

۔۔۔:سن شایٔن لیڈی فاؤنڈیشن

۔۔۔۔: افغان ویمن لیڈرز کونیکٹ

۔۔۔۔:   گراسمین برن فاؤنڈیشن

۔۔۔۔۔: آرزو سٹوڈیو ہوپ

۔۔۔۔۔: گلوبل پارٹنر شپ فار افغانستان

آپ افغانستان میں کام کر رھی کسی بھی ادارےیا تنظیم کو جانتے ہوں اور وہ اپنی  کامیابی  کی کہانیوں کا ہم سے اشتراک کرناچاھتے ہوں تو انکو مطلع کر دیجیۓگا۔ہم انکو اپنے پلیٹ فارم پر دیکھ کر خوش ہوںگے۔ 

فرشتہ فروغ



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160