افغانستان بھرکے سکولوں میں ڈیجٹل خواندگی اور پاییٔدار تعلیم۔

Posted on at

This post is also available in:

 

پچھلا ہفتہ فلم اینکس اور ویمنز اینکس کے عملہ کیلۓ  نیو یارک اور ہرات ،افغانستان میں ایک عظیم ہفتہ تھا۔ہم نے دسواں سکول گوہر شاد ہاییٔ سکول کھولا۔ اصل میں اس نام کے پیچھے ایک بہت بڑی تاریخ اور کہانی ہے۔ فارسی زبان میں گوہر شاد کے معنی ایک چمکتا زیور ھیں۔اور وہ ہرات کی تیموری سلطنت کے شہنشاہ شاہ رخ کی بیوی تھی۔

 

گوہر شاد کا مقبرہ


اس وقت وہ فنکاروں ،معماروں ،فلسفیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلۓ خاص طور پر بہت اہم کردار ادا کر رہی تھیں۔اور شاعر اس بات کا اعتراف کرتے تھے کہ وہ دنیا کی نامور خواتین میں سے ایک تھیں۔وہ افغانستان کی تاریخ کی سب سے طاقتوراور با اثر خاتون تھیں۔

اسکی محنت اور کوششوں کی وجہ سے دری اور فارسی زبان بولنے والے کیٔ ممالک میں سکولوں اور مقامات کو اسکا نام دیا گیا۔اس وجہ سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ افغان خواتین  کیٔ سال پہلے بھی افغانستان کی ترقی میں اہم عناصر  میں سے ایک عنصر تھیں۔  

 

تاہم ماضی میں علم کو منتقل کرنے کیلۓ پرانے رواییٔتی طریقے تھے۔کسی جگہ میں بھی وہ سب لوگوں کےلۓ رساییٔ کے قابل نہیں تھے۔وقت ،معلومات اور انقلاب کا شکریہ کہ لوگ اب ایک دوسرے کیساتھ رابطوں میں ہیں۔جو چیزیں ہمارے باپ دادا کیلۓ ایک خواب تھیں وہ ہمارے معمول کی  روز مرہ زندگی کا ایک حصہ ھیں۔

تعلیم ایک اور حصہ ہے جسکو نیٔ ٹیکنالوجی اور ایجادات نے بہت متاثر کیا ہے۔

تعلیم + نیٔ ٹیکنالوجی = ڈیجیٹل خواندگی

ہم ڈیجیٹل خواندگی کو اس حیثیت سے دیکھ سکتے ہیں کہ اسکے  زریعے کیسے لوگ ایک دوسرے سے وابستہ ہوتے ہیں ۔اپنی تعلیمی صلاحیتوں کی مہارت  کی بنیاد پر کیسے تلاش اور ایک دوورے کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔

اور کیسے آپس میں رابطہ کرتے ہیں تعلیم کو بھیجنے اور حاصل کرنے کیلۓ۔ ایک ڈیجیٹل خواندگی والی جگہ میں ھونے کی وجہ سے اور اس کو ایک مختص کیۓ گۓ مقصد کیلۓاستعمال کر  رھے ہیں اور یہ مجھے ایک ایسے شخص کا خیا ل کراتے ہیں جو ایک ایسے دایٔرہ کار میں ہے جسکا ہر عمل ہر ایک مقصد کی تکمیل کیساتھ بار بار دہرایا جایٔگا۔

ڈیجیٹل خواندگی کا سنگ میل میرے زہن کے مطابق ان چیزوں پر مشتمل ہے۔

ایکٹ(کام)[(ضرورت تعریف)]

آلے اور تراکیب

مواد کی تخلیق

اشتراک

سب سے پہلے ایک منصوبہ بناییٔں کہ آپ کیا کرنا  چاہتے ہیں،چاہے یہ ایک بلاگ ہی ہو۔یا ایک فلم بنانے کیلیۓ تحقیق ۔یا کوییٔ اور کام جو آپ پورا کرنا چاھتے ہوں۔ پھر صحیح اوزار اور تکنیک تک رساییٔ۔ جو کہ منا سب سوشل،ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال سے ہے۔  تعلیمی سافٹ وییٔر آپکی توجہ کو مزید مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تب یہ مزید عملی ہونے کا وقت ہے۔

اور اس چیز کو لاگو کرنے کا وقت ھے جسکی آپ نے منصوبہ بندی کی ہے۔

ناضرین کی راۓ کیمطابق آپ دوبارہ پہلے مرحلے کی طرف رجوع کریں گے۔ جو کہ آپ  کا عمل ہے۔تو آپ دوبارہ اس دایٔرہ کار میں ہوںگے۔تا کہ آپ اپنے کام کو بہتر اور فروغ دے یا نیا منصوبہ تخلیق کرے۔

آیا یہ سادہ تھا یا نہیں؟

اگر آپ پہلے ہی سے اس میں شامل  ہیں تو آپ ڈیجیٹل خواندگی کے دائرۂ کار میں شامل ہیں۔اور اگر آپ شامل نہیں ہیں تو ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اور اس راستے پر اپنا پہلا قدم اٹھا یۓ اور اس  کو ایک موقع دیں۔

آپ اس موضوع پر تبصرہ کریں اور مہربانی کر  کے یہ بتاییں کہ آپ اس دائرے میں شامل ہیں یا نہیں  ۔۔

فرشتہ فروغ

میرے بلاگز اور ویمنز اینکس کو سبسکرائب کریں تا کہ  میرے آنیوالے  بلاگز آپ سے رہ نہ جایئں۔



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160