فاطمہ حیدری بز سکور کے ڈالرز کی تشریح کرتی ہے، ایک نوجوان بلاگر # وسطی ایشیا سے

Posted on at


Fatima Hadari

اس فلم میں ایک سولہ سال کی افغان بلاگر فاطمہ حیدری تفصیل بیان کرتی ہے کہ کسطرح وومنز انیکس خواتین کی افغانستان میں مدد کرتی ہے ہمارے تازہ ترین وڈیو انٹرویو میں سے ایک انٹرویو میں۔  حیدری کو سب سے پہلے فلم انیکس کے بارے میں اے جی ایف اے ایف، دی افغان گرلز فنانشل اسسٹنس فنڈ کے ذریعے معلوم ہوا۔ فاطمہ میری لینڈ میں اب سینٹ تموتھی کے سکول کی ایک طالبہ ہے۔ جب وہ امریکہ کے دورے پر تھی تو وہ ایک انٹرن شپ کی تلاش میں تھی اور اس نے فلم انیکس کے ساتھ ایک بلاگر کی حیثیت سے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ 25 بلاگز کے حصول کے ساتھ اور 53 بز سکور کے ساتھ یہ کہنا بہت اچھا ہے کہ وہ اب ہماری ایک متاثر کن استعمال کنندہ ہے۔ یہاں فلم انیکس پر فاطمہ کی ویب ٹی وی ہے

ایک انٹرویو میں فاطمہ کہتی ہے،

"میرے خیال میں امریکہ کی طرف جانا میرے لیئے میری زندگی کا ایک بہت اچھا تجربہ تھا کیونکہ میں دنیا بھر کے لوگوں سے مل سکی۔ اور ایک مختلف ماحول میں رہنے کا تجربہ بھی حاصل کرسکی اور خاندان سے دور ہونا بھی میرے لیئے ایک نیا تجربہ تھا۔ میرا اندازہ ہے کہ اس نے مجھے زیادہ خود مختار اور مضبوط بنایا ہے۔"

اس نے واضح کیا کہ پیسے کمانا افغان خواتین کے لیئے خودمختاری اور ان کے فیصلے خود کرنے کا راستہ ہے۔ جیسا کہ حیدری بیان کرتی ہے، تعلیم حاصل کرنا اور پیسے کمانے کی قابلیت افغانستان میں خواتین کے لیئے بہت ضروری ہے۔

وہ کہتی ہے،

"میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ علم اور تعلیم افغان خواتین کی زندگیوں میں بہت سی تبدیلیاں لا سکتے ہیں ۔ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ افغان خواتین  علم رکھنے اور کام کرنے سے معاشی طور پر خود مختار ہو سکتی ہیں۔"

تاہم فوری طور پر اس نے اظہار کیا کہ پیسہ کمانا حقیقی طور پر خواہش کی تکمیل کا ایک ذریعہ ہے حیدری تفصیل بتاتی ہے" یہ بذات خود رقم نہیں ۔ یہ چیز ہے جو رقم کے ساتھ آتی ہے۔ مثال کے طور پر ، وہ زیادی خود مختار ہو سکتی ہیں اور اپنے فیصلے خود کر سکتی ہیں جب وہ معاشی طور پر خود مختار ہوں تو وہ دوسری افغان خواتین کو متاثر کر سکتی ہیں۔ میرے خیال میں افغانستان میں ایک عظیم تبدیلی کے لیئے یہ ایک آغاز ہو سکتاہے۔"

سٹیو جابز حیدری کے پسندید ہ لوگوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے کھلے ذہن سے سوچا۔ حیدری اپنی ذات سے امید رکھتی ہے کہ وہ مستقبل میں کچھ کریگی ابھی اس نے اپنی تعلیم پر توجہ دی ہوئی ہے، اس مقصد کے ساتھ کہ وہ امریکہ میں ایک کالج میں جائے گی ۔ اسکا پیغام افغان خواتین کے لیئے؟

 

" مضبوط رہو اور ہر موقع سے فائدہ اٹھاؤ وہ تلاش کر سکتی ہیں اور پر یقین رہو اور مستقبل کے بارے میں اچھی امید رکھو – ان کا مستقبل اور افغانستان کا مستقبل"

حیدری صرف ایک طالبہ ہے ان ہزاروں میں سے جو وومنز انیکس اور فلم انیکس کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ہم وومنز انیکس ماڈل کو پورے # وسطی ایشیا کی طرف لانے کی امید رکھتے ہیں، ان علاقوں میں خواتین کی مدد کرنے کے لیئے اور انہیں آزادی اور تعلیم حاصل کرنے کا اختیار دینے کے لیئے۔ فلم انیکس بز سکور #پے فار کانٹینٹ بزنس ماڈل کے بارے میں مذید جانیئے ، اور فاطمہ حیدری کی طرح فلم انیکس پر ڈالرز کمائیں

 

Fatima @ Film Annex

Fatima @ Facebook

Fatima @ Twitter



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160