نوم چومسکی! عہد حاضر کا عظیم ترین مفکر۔

Posted on at



نوم چومسکی کا پورا نام Avram Noam Chomsky ہے وہ 7 دسمبر 1928 کو فلاڈلفیا میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوا، اس نے پینسلوینیا کی یونیورسٹی سے لسانیات میں  MA,BA اور  بعد میں PhDکیا ، اس کے بعد 1951 سے 1955 تک  وہ  Harvard University's Society of Fellowsمنتخب کیا گیا، وہ جلد ہی لسانیات میں نمایاں شخصیت بن گیا، اسے  Chomsky hierarchy، universal grammar اور  Chomsky–Schützenberger theoremکا بانی بھی کہا جاتا ہے۔



اسے 2005 میں world's top public intellectual منتخب کیا گیا، وہ امریکی پالیسیوں کا سب سے بڑا نقاد ہے،  اس نے ویتنام جنگ کی مخالفت کی تھی، وہ عراق کی جنگ کا سب سے بڑا مخالف ہے،  وہ  فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کا مخالف ہے ، اس سلسلے میں اس نے کئی پروگرام بھی کیے اور کئی مباحثوں میں بھی حصہ لیا، اس کے بہت سے لیکچر  یو ٹیوب پر دیکھے جا سکتے ہیں۔



اس نے دنیا کی کئی یونیورسٹیوں میں لیکچر دیے ہیں ، اس کو دنیا کی 28  یونیورسٹیوں سے  اعزازی ڈگریاں بھی ملی ہیں  ،  اسے  American Psychological Association کا ایوارڈ عطا کیا گیا، اس نے دو دفعہ  Orwell Award جیتا، اسے  Literary and Historical Societyکی اعزازی فیلوشپ بھی عطا کی گئی۔ اسے 2011 میں Sydney Peace Prize دیا گیا۔



اس نے 100 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں جن میں  Western Terrorism: From Hiroshima to Drone Warfare ،Power Systems: Conversations on Global Democratic Uprisings and the New Challenges to U.S. Empire، Power and Terror: Conflict, Hegemony, and the Rule of Force،Failed States: The Abuse of Power and the Assault on Democracy،Imperial Ambitions: Conversations on the Post-9/11 World،At War With Asia،The Washington Connection and Third World Fascism،شامل ہیں ۔



نوم چومسکی جیسے لوگ تحسین کے لائق ہیں کہ اس دور میں وہ سچ اور انصاف کی بات کرتے ہیں، اور بڑی طاقتوں کی طرف سے چھوٹے ملکوں کے استحصال اور انہیں غلام بنانے کے مخالف ہیں۔




About the author

160