کیلا ایک غذائیت بھرا پھل

Posted on at


 

اللہ تعالی نے قرآن کریم میں فرمایا( تم میری کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے) اللہ تعالی نے ہمیں س دنیا میں انگنت نعمتیں عطا کی ہیں اور ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے

کیلا بھی اللہ تعالی کی عطاکردہ ایک نعمت ہے کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کون سا ہے میرے خیال میں کیلا ہے کیونکہ برطانیہ میں ہر سال لوگ اس پھل کو ۵ بلین سے زیادہ کی تعداد میں کھا جاتے ہیں اور اس کے کھانے میں اضافہ ہو رہا ہے اور تعداد دوگنی ہو رہی ہے اور ایشیائی ممالک میں بھی آم کے بعد سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا ہی ہے یورپی ممالک میں کیلے کو ( بنانا ) کہا جاتا ہے اصل میں سی عربی کے لفظ بنان سے نکلا ہے جس کے معانی انگلی کے ہوتے ہیں اگر اسکی مقبولیت سے ہٹ کر اسکا جائذہ لیا جائے تو کیلے کا درخت ، درختوں میں شمار ہی نہیں ہوتا کیونکہ اس میں لکڑی ہی نہیں ہوتی حقیقت میں اس کا شمار جڑی بوتی میں ہوتا ہے اور کیلا دنیا کی سب سے بڑی جڑی بوٹی ہے اس میں لکڑی کا تنا نہیں ہوتا بلکہ یہ پتے ہی آپس میں بہت سخت ہوجاتے ہیں

اگر کیلے کے آبائی وطن کی بات کی جائے تو ایشیاء کے چند ممالک سے اس کا تعلق ہے ۱۶ صدی میں کچھ لوگ اس کو وسطی امریکہ لے گئے اور پھر یہ غرب الہند کے جزائر تک جاپہنچا وہاں کیلے کے لیے ماحول ساز گار تھا اس لیے باقاعدہ طور پرکاشت کیا جانے لگا اس پھل کو اب لوگ کچی حالت میں سالن کے طور پر پکا کر بھی کھاتے ہیں جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو یہ پھل مشرقی پاکستان( بنگلہ دیش) میں پایا جاتا تھا اور سندھ کے علاقے میں بھی پایا جاتا تھا جو کہ اچھی نسل کا نہیں تھا وقت کے ساتھ ساتھ کاشت کاروں نے محنت کر کےاسکی اچھی نسل کی پیداوار شروع کی جو اب دوسرے ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے

غذائی اعتبار سے کیلا بہت مفید پھل ہے یہ توانائی سے بھر پور ہوتا ہے اس پھل میں معدنیات اور وٹامن کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے اگر آپ ۱۰۰ گرام کیلا لے تو اس میں ۹۵ کیلوریز اور ۲۳ فیصد کابوہائیڈریٹس ہوتے ہیں  کھلاڑی کلیے کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں کیونکہ یہ بہت جلد توانائی فراہم کرتا ہے  اوریہ ایک زودہضم غذاہیں اگر یہ چھوٹے بچوں کی غذا کا اہم جذو ہے اگر یہ پھل بچوں کو اوائل عمری میں باقاعدہ استعمال کرایا جائے توبچے اچھے صحت مند ہوتے ہیں  کیلا انسان کی بینائی اور اعصاب کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ بات کہنا غلط نہ ہو گی کہ کیلا ہر عمر کے افراد کے لیے ایک مفید پھل ہے۔  

    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160