ترقی پزیر ممالک میں بینکوں کی پا بندیوں سے چھٹکارے کیلئے بٹ کوئن بحثیت ڈیجیٹل کرنسی

Posted on at

This post is also available in:

یکم فروری سےٖ فلم اینکس  طلبا اور تمام متعلقہ استعمال کرنے والوں کو ادایگی بٹ کوئن میں شروع کر رہا ہے۔ بٹ کوئن ڈیجیٹل کرنسی ہے اور دنیا میں بغیر کسی پابندی کے کسی کو بھی رقم کی ادائیگی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ کیا یہ حیرت انگیز نہیں ہے؟

افغانستان اور دوسرے وسطی ایشیائی ممالک میں لوگوں کو رقم منتقل کر نے والے اداروں کی پابندی سے آزاد کر کے آن لائن کرنا ایک بہت بڑا قدم ہے۔ تمام استعمال کرنے والے اپنا بٹ کوئن پوری دنیا میں استعمال کرسکتے  ہیں اور اسے اپنی کرنسی میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

 

فلم اینکس کے نئے ادائیگی کے نظام کہ ذریعے ہم افغانستان کی طالبات کے لئے مواقع کا ایک دروازہ کھول سکتے ہیں جس سے وہ رقموں کی منتقلی کرنے والے اداروں کی پابندیوں سے ہٹ کر کے نیا آن لا ئن کاروبار شروع کر سکتی ہیں اور رقم کی منتقلی بھی کرسکتی ہیں۔ جن ممبر صارفین کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں ہم انھیں براہ راست رقم منتقل کرسکتے ہیں وہ اپنے بِٹ کوائن بچا بھی سکتے ہیں اور انھیں آن لائن چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ وہ اپنے بِٹ کوائن اپنے بٹوے میں بھی منتقل کر سکتے ہیں اور اپنے کمپویٹر میں بھی۔ اسی طرح وہ بِٹ کوائن کو کیش بھی کراسکتے ہیں اپنی متعلقہ کرنسی میں اور بِٹ کوائن سے آن لا ئن کپڑے خوراک وغیرہ بھی خرید سکتے ہیں۔

 

فلم اینکس کا بز سکور طر یقہ بِٹ کوائن کے ساتھ بآ سانی کام کر سکتا ہے اور اس سے ترقی پزیر ممالک میں لوگوں کو ان کے بلاگ اور فلموں پر مالی صِلہ دے سکتا ہے۔ صارفین کو آسانی سے ادا ئیگی ہو سکتی ہے اور وہ اپنی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اسے نفع کے لیےؑ بیچ بھی سکتے ہیں۔ اِسی طرح ترقی پزیر ممالک کی خواتین صارف جنھیں کریڈٹ کارڈ یا ادائیگی کے دوسرے ذرائع تک پہنچ میں مشکل ہو۔ وہ بِٹ کوائن کو آن لائن خریداری کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔

بینکاری نظام کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بِٹ کوائن ایک بڑا اوزار ہے۔ بِٹ کوائن کا استعمال بہت زیادہ سستا بھی ہے بِٹ کوائن تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔


اگست ۲۰۱۳ کے اختتام پر زیر گردش بِٹ کوائن کی قیمت ۱ بلین ڈالر سے زیادہ تھی اور لا کھوں ملین ڈالر مالیت کے بِٹ کوائن کا روزانہ تبادلہ ہوا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بِٹ کوئن کی قیمت سونے سے زیادہ ہے۔ ھم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سونا خالص ہے لیکن ہم یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ہمارے پاس اصل بِٹ کوائن ہے۔ کہتے ہیں کہ ہم انٹر نیٹ پر سونا منتقل نہیں کرسکتے لیکن بِٹ کوائن کے ساتھ یہ آسان ہے۔

فلم اینکس سے بٹ کوائن آج کیسے حاصل کریں ؟

تو ابھی فلم اینکس پر رجسٹریشن کریں اور

bitstamp.net

 پر ابھی فری اکاؤنٹ بنائیں۔

 



About the author

syedahmad

My name is Syed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 3478
160