اتحاد و اتفاق

Posted on at



مفہوم :

          اتحاد و اتفاق ، دوستی ، یکجہتی ، یگانگت ، ایکا اور آپس کے خلوص و محبت اور رواداری کا نام ہے_ اتحاد و اتفاق طاقت کا سرچشمہ ثابت ہوتا  ہے_کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی ، استقلال ، خوش خالی اور روشن مستقبل کا انحصار ، اتفاق اور اتحاد کی بدولت ممکن ہوتا ہے _

 اتحاد و اتفاق کی مذہبی اہمیت

          الله کے بابرکت کلام قرآن مجید میں مختلف جگوں پر اتحاد کی اہمیت اور اس کی افادیت بیان کی گئی ہے_ خاص طور پر مسلمانوں کو آپس مے مل جل کر رهنے کی تلقین  کی گئی ہے _

ارشادے خداوندی ہے:

                           "الله کی رسی کو مضبوطی سی تھامے رکھو اور تفرقے میں نہ پڑو"
                           "تمام مسلمان آپس میں بھاہی بھاہی ہیں"
                           "آپس کی اختلافات اور جگڑوں سی بچے رہو ورنہ تم کمزور اور بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جاۓ گی "

اتحاد کی بنیاد :

مسلمانوں کو ایک خدا، ایک رسولﷺ ، ایک کلمہ اور ایک قرآن پاک اتفاق و اتحاد کے رشتے میں پروتا ہے _  یوں ہمارا مذہب اتفاق و اتحاد کا سرچشمہ ہے _اس کی بدولت مسلمانوں نے دنیا میں اپنا نام سربلند کیا_

بقول اقبال!
               * قوم مذہب سے ہے ، مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
                 جذب باہم جو نہیں ، محفل انجم بھی نہیں

ہمیں مذہب اسلام کو بنیاد بنا کر آپس میں رواداری اور بھاہی چارے کو فروغ دینا چائیے_ اور ایک ملت بن کر اپنی حیثیت کو منوانا چاہیے لیکن افسوس کے آج مسلمان اتفاق و اتحاد سے نالاں ہیں اور ان کی صفوں میں باطل قوتیں جگا بنا چکی ہیں _ 

اتحاد کی برکات :
 
 اتحاد و اتفاق میں بے شمار خوبیاں ہیں اس کی بدولت کمزور ، طاقت ور ، ادنیٰ ، کم تر ، بہتر اور حقیر عظیم بن جاتے ہیں _ صرف اتحاد و اتفاق ہی ہمارے تمام مسائل کو حل کر سکتا ہے_ مثل خوب ہے "ایک ایک دو گیارہ" ہوتے ہیں _اسی طرح  قطرہ قطرہ  مل کر دریا کا روپ دھار لیتا ہے_ورنہ قطرے کی کوئی وقغت نہیں رہتی لیکن جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو سیل رواں بن جاتی ہے_ایک عمارت اتحاد کی بدولت کھڑی ہوتی ہے ایک ایک اینٹ مل کر عمارت کی شکل میں ڈھلتی ہے_ 

 اسلامی ممالک کا اتحاد :

 اسلام اپنے تمام ماننے والوں کو متحد دیکھنا چاہتا ہے _اگر آج تمام مسلمان اکٹھے ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہی کر سکتی _آج ضرورت اس بات کی ہے کے مسلمانوں کو ایک مقصد و مقام  پر لا کر کھڑا کیا  جاۓ تاکے وہ اپنے آباؤ اجداد کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بھال کر سکیں _اس مقصد کو حاصل کرنے کی لئے پاکستان بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے _

 


        



About the author

160