black friday discount

Posted on at


 پاکستانی صارفین کے لیے حیرت انگیز اور ناقابلِ یقین آفر پیش کررہا ہے جس میں الیکٹرانکس سے لے کر لباس پر 70 فیصد تک کی حیرت انگیز رعایت دی جائے گی۔ اگر آپ خریداری کی دنیا میں ہونے والے اس سب سے بڑے عالمی تہوار بلیک فرائیڈے کے لیے تیار ہیں اور اپنی ضروری اشیا کی لسٹ بنالی ہے تو یاد رہے کہ درازپی کے پاکستان میں پہلی مرتبہ خریداری کا یہ تہوار لا رہا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا خریداری کا سب سے بڑا دن ہوگا۔ یہ اب چند گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے اور 27 نومبر کو پورا دن جاری رہے گا۔ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی ضرورت کی تمام اشیا پر ناقابلِ یقین رعایتیں اُٹھائیں یعنی 70 فیصد تک رعایت اور یہی ہے اصل خبر! اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ای کامرس نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہے۔ اگرچہ ای-کامرس کی جدت اور آسانی، پاکستان میں کچھ عرصہ قبل ہی شروع ہوئی ہے، لیکن شائقین اور صارفین میں اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پسندیدگی بہ ذات خود ایک حیران کن عمل ہے۔ دراز پی کے پُر امید ہے کہ اس بلیک فرائڈے کے تہوار سے وہ دنیا پر پاکستانی صارفین کی قوتِ خرید اور انتہائے شوق واضح کر سکیں گے۔ دراز پی کے پچھلے کچھ عرصے سے کاروباری دنیا اور مصنوعات بنانے والے بڑے اداروں کے ساتھ اشتراک کی کوششیں کررہا ہے ۔ اور اب بلیک فرائڈے کے لیے ہمیں جن اداروں کا تعاون و اشتراک حاصل ہے ان میں پونڈز(Ponds)، میڈیا ٹیک (Mediatek)، انجو(InnJoo)، اور ایزی پے (Easypay)، جیسے بڑے نام شامل ہیں ۔ایزی پے کے اشتراک سے ہم اپنے ان صارفین کو اضافی 25 فیصد رعایت فراہم کریں ، جو بلیک فرائڈے پر اپنی خریداری کے لیے ایزی پے کا طریقہ ِ ادائیگی استعمال کریں گے۔دلچسپ اور ضروری بات یہ ہے کہ اس طریقہِ ادائیگی کو استعمال کرنے کے لیے آپ کا ٹیلی نار کا صارف ہونا ضروری نہیں ہے، ہر وہ صارف جس کے پاس موبائل فون ہے، وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا۔دوسری مزے کی بات یہ ہے کہ یہ رعایت اس 70 فیصد رعایت کے علاوہ ہے جو آپ 27 نومبر کے دن خریداری کے دوران حاصل کر سکیں گے۔ ویسے تو درازپی کے کا منصوبہ ہے کہ تمام رعایتی قیتموں اور باکفایت پیشکشوں کو پاکستانی بلیک فرائیڈے کے بڑے روز ہی ظاہر کیا جائے ۔ لیکن اپنے صارفین کی خریداری کے آتشِ شوق کو مہمیز دینے کے لیے کچھ ایسی شاندار پیشکشوں کو افشاء کیا گیا ہے جس سے صارفین اس بڑے دن کی ایک جھلک دیکھ سکتےہیں۔ مختلف اسمارٹ فون کی اقسام پر 63 فیصد تک کی رعایت، کمپیوٹر پر 50 فیصد تک کی رعایت، رواج اور اس سے متعلقہ چیزوں پر 76 فیصد تک کی رعایت۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ کیا آپ کے وہم و گمان میں بھی یہ بات آسکتی ہے کہ نیا آئی فون (iPhone 6S)کہیں سے بھی 62,279 روپے کا مل سکتا ہے؟َاگر نہیں ، تو پھر دراز کے بلیک فرائڈے کے لیے تیار رہیں۔ صارفین کو ایک آسان اور سیدھا خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ، دراز پی کے اشیاء کی فراہمی پر نقد اور ایزی پے سے ادائیگی کی سہولت فراہم کررہا ہے، جس پر صارفین کو 25 فیصد تک رعایت میسر ہوگی۔ ایزی پے کے ذریعے ادائیگی بہت آسان ہے۔ اس کا سادہ طریقہ ہے کہ جب آپ مطلوبہ شے کا آرڈر دے دیں تو ادائیگی کے حصہ میں ایزی پے کوسلیکٹ کریں ، اور پھر 1: آن لائن ایزی پے کے پورٹل پر ادائیگی کیجئے یا 2: قریبی ایزی پیسہ کی سہولت فراہم کرنے والے دکاندار کو رقم اداکیجئے یا 3: اپنے موبائل فون پر موجود ٹیلی نار کےاکاؤنٹ سے ادائیگی کیجئے ۔ ایزی پے سے ادائیگی کرنے پر، صارفین کو اشیاء پر دستیاب 70 فیصد تک کی رعایت کے علاوہ، اپنی پسندیدہ اشیاء پر 25 فیصد تک کی مزید رعایت دستیاب ہوگی۔وہ صارفین جن کی کل ادائیگی ، 15،000 سے کم ہو گی 20 فیصد تک کی رعایت حاصل کر سکیں گے۔جبکہ وہ صارفین جن کی کل ادا کی جانے والی رقم 15،000 سے زائد ہوگی ، وہ 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔ایزی پے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 10 ہزار تک کی رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ جو صارفین بلیک فرائڈے کو انجو، انفینکس، یا ٹیلی نار کے فونز کی خریداری کی ادائیگی ایزی پے کے ذریعے کریں گے، وہ 25 فیصد رعایت کے حقدار ہوں گے۔ ایک خوش خبری یہ ہے کیونکہ انجو دراز پر پہلے سے موجود اپنے فونز کے علاوہ 3 نئے ماڈل بھی اسی دن متعارف کروا رہا ہے۔ ان فونز میں ہالو، میکس 2، اور فائر پلس شامل ہیں۔اس کے علاوہ ، انفینکس ہاٹ 2 کا 1 جی بی متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف شاندار پیشکشیں اور مفت اشیاء دے رہا ہوگا۔ پاکستان میں ای -کامرس پہلے ہی نہایت تیز رفتاری سے اپنی جگہ بنا رہی ہے لیکن دراز کی بلیک فرائڈے ، اس ای -کامرس منظرنامے کے لیے ایک بہترین تبدیلی لانے والا عنصر ثابت ہوگا۔ یہ تہوار رعایتی نرخوں پر چیزیں خریدنے والے صارفین کے لیے ایک نہایت ہی شاندار موقع فراہم کرے گا۔ چاہے آپ ڈیسک ٹاپ ، لیپ ٹاپ، یا دراز کی موبائل فون ایپ پر خریدار ہوں، تیزی سے انگلیاں چلانے اور خریداری کرنے کے لیے تیار رہیں، 24 گھنٹے پر مشتمل یہ دورانیہ آپ کی من پسند اشیاء پر 70 فیصد تک رعایت حاصل کر نے کا دن ہے۔ واضح رہے کہ بلیک فرائیڈے خریداری کو وہ عالمی تہوار ہے جس میں صارفین کو خریداری کے لیے غیرمعمولی رعایت اور پشکش فراہم کی جاتی ہیں۔



160