(part 2)دنیا کے بارے میں چند بنیادی معلومات

Posted on at


اب اس مضمون کے اندر میں آپ لوگوں کو دنیا کے متعلق مزید معلومات دو نگا اور یہ معلومات پہلے والی ملاقا ت سے ذیادہ اہم ہیں۔


دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ ہے ۔ افغانستان میں جنگ شروع ہونے سے پہلے دنیا میں دو بڑی طاقتیں تھی ۔ روس اور امریکہ اور ان کے درمیان ہمیشہ مقابلہ رہتا تھا ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے ۔ لیکن یہ حالات روس کے افغانستان پر حملہ کرنے سے پہلے کے ہیں ۔ روس کے پاس گرم سمندر نہیں تھا اور اس نے گرم سمندر تک رسائی حاصل کرنے کی غرض سے افغانستان پر حملہ کر دیا لیکن پاکستان اور امریکہ نے افغانی مجاہدین کی مدد کی اور  جنگ کی وجہ سے روس کی مالی حالت خراب ہوتی چلی گئی اور آخر کار روس نے اپنی فوج واپس بلا لی اس ناکامی کے بعد دنیا میں صرف ایک سپر پاور یعنی امریکہ باقی رہ  گئی۔


اب اسلامی دنیا کی طرف آتے ہیں۔ پاکستان دنیا ئے اسلام کی پہلی اور واحد اسلامی مملکت ہے جو کہ ایٹمی طاقت رکھتی ہے۔ یعنی پاکستان کو اسلامی ممالک کے درمیان واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے ایک انفرادی حیثیت حاصل ہے اور ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ گرم سمندر یعنی بحیرہ عرب بھی لگتا ہے اور پاکستان اپنی تجارت تینوں طریقوں سے کر سکتا ہے۔ تین طریقوں سے مراد بحری، بری اور ہوائی طریقے ہیں۔


دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پہلا نمبر پر   چین ہے ۔ چین کی آبادی بہت ذیادہ ہے لیکن اس کے باوجود چین  بیت تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہو سکتا ہے جلد ہی چین دنیا کی دوسری بڑی طاقت بن جائے گا۔


دنیا کی دو سب سے مشہور نہریں  سویز نہر اور پانامہ نہر ہیں ۔ سویز نہر  مصر میں ہے اور یہ دو سمندروں کو ملاتی ہے یعنی یہ نہر  ریڈ سی اور میڈا ٹیرین سی کو ملاتی ہے ۔ پانامہ نہر  جورڈن (امریکہ) میں ہے۔


اب ہم دنیاکے وقت کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ دنیا کے وقت کی پیمائش بگ بن سے کی جاتی ہے۔ بگ بن ایک بہت بڑی بلکہ دنیا کی سب سے بڑی گھڑی ہے اور یہ  یورپ میں ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ دنیا کے بالکل درمیان میں رکھی گئی ہے۔ وہاں دنیا کے وقت کی پیمائش کر نے کے لیے ایک لکیر کھینچی گئی ہے جو دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے ۔ اس فرضی لکیر کو گرین وچ مین ٹائم کہتے ہیں اور دنیا کے سارے ممالک کے وقت  گرین وچ مین ٹائم کی رو سے پیمایش کیے جاتے ہیں۔ دنیا کے مختلف حصوں میں وقت مختلف ہوتا ہے  اور ایسا زمین کی سو


رج کے گرد گردش کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گرین وچ مین ٹائم سے پاکستا ن 5 گھنٹے دور ہے ۔ مشرق کیطرف گرین وچ مین ٹائم کی مدد سے وقت مثبت گھنٹوں میں لیا جاتا ہے اور مغرب کی طرف منفی گھنٹوں میں ۔   



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160