بچوں کا رونا دھونا پارٹ1

Posted on at



بچے قدرت کا حسین تحفہ ھوتے ہیں۔ انکا خیال رکھنا ھر ماں باپ کا فرض ھوتاھے۔ کیونکہ چھوٹے بچے بول نہیں سکتے رو کر اپنی تکلیف اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں اس لئے ماؤں کے لئے ضروری ھے کہ وہ اپنے بچوں کی نیچر کو سمجھیں۔




بچے کئی طرح کے ھوتے ہیں۔ کچھ بچے بہت زیادہ حساس طبیعت کے ھوتے ہیں کچھ انتہائی خوش مزاج، اور کچھ بچے خود کو ہر طرح کے ماحول میں ایڈجسٹ کر لیتے ہیں اور ہر کسی کے پاس ہنسی خوشی چلے جاتے ہیں۔ ایسے بچے ھر کسی کو اچھے لگتے ہیں۔ کچھ بچے بہت زیادہ ہنسنے والے ھوتے ہیں اور کچھ بچے ایسے بھی ھوتے ہیں جو کہ ہروقت روتے رہتے ہیں۔



اکثر بچے ایسے بھی ھوتےہیں جو کہ بغیر کسی وجہ کے ھی روتے رھتے ہیں ایسے بچوں کو چپ کرانا بھی بہت مشکل ھو جاتا ھے۔ مسلسل رونے والے بچے والدین کے لئے سخت پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ مسلسل رونے والے بچے نہایت چڑچڑے اور بدمزاج بھی ھوتے ہیں جو کہ ماں کی گود کے علاوہ کسی کے پاس جاتے ھی نہیں۔



چھوٹے بچوں کو روتا ھوا دیکھ کر اکثر ماؤں کا دل خود بھی رونے کو چاھتا ھے۔ بچے کی بدمزاجی اور چڑچڑاپن ماں کو بھی چڑچڑا کر دیتا ھے۔ بچہ اگر خوش رھے تو ماں بھی اپنی تکلیف اور پریشانیاں بھول جاتی ھے۔



اکثر مائیں یہ نہیں جانتی کہ اس پریشانی سے کیسے نبٹا جائے۔ کیونکہ بچہ ایک دودن میں تو اپنا رویہ نہیں بدل لے گا۔ اس لئے صبر کا مظاہرہ کریں اور یہ سوچیں کہ اب بچے کو کیسے خوش رکھنا ھے۔


ایسی خواتین جو کہ بہت زیادہ تنگ کرنے والے بچوں کی مائیں ہیں اپنی اس سوچ کو ختم کریں کہ انکی کسی کمزوری یا تربیت کی وجہ سے بچے کا مزاج ایسا ھو گیا ھے۔ ایسا بالکل نہیں ھوتا۔ ھر بچے کا مزاج اپنا اپنا ھوتا ھے اسکی پسند نا پسند اسکی عادتیں ھر چیز دوسرے بچوں سے مختلف ھوتی ھے۔ اگر آپکا بچہ چڑچڑا ھے ھر وقت روتا شور مچاتا ھے تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں بچے کا مزاج ھی ایسا ھے۔



کچھ مائیں بچوں کے چڑچڑے پن کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ھو کر بچوں کی ضروریات سمجھنے سے قاصر رہتی ہیں۔ جسکی وجہ سے بچے مزید بد مزاج ھو جاتے ہیں۔ اس لیے ضروری ھے کہ آپ بچے کو جیسا ھے ویسا ھے کی بنیاد پر قبول کریں اور سمجھیں کہ وہ کیا چاہتا ھے۔




About the author

160