والدین کے حقوق پارٹ1

Posted on at



اللہ تعالی کے بعد انسان پر سب سے زیادہ حق اس کے والدین کا ھی ھوتا ھے۔ والدین کے حقوق کی اھمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ھے کہ قرآن پا ک میں بھی جگہ جگہ ماں باپ کے حق کو خدا کے حق کے ساتھ بیان کیا گیا ھے۔ اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ماں باپ کا بھی شکر گزار ھونا ضروری قرار دیا گیا ھے۔ ایک صحابی سے روایت ھے نبی کریمؐ نے فرمایا کہ تین عمل خدا کو بہت پسند ہیں۔


وہ نمازجووقت پراداکی جائے۔


والدین کے ساتھ حسن سلوک۔


خداکی راہ میں جہاد۔



ماں باپ کی خدمت کرنا اور ان سے نیک سلوک کرنا بھی جہاد کے ثواب کے برابر ھے۔ حضرت ابو امامہؓ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریمؐ سے پوچھا کہ یا رسول اللہﷺ ! والدین کا اولاد پر کیا حق ھے؟


آپؐ نے ارشاد فرمایا


تمہارے والدین ھی تمہاری جنت ہیں اور وہی تمہاری دوزخ۔ اگر تم ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو گے تو جنت کے حقدار بن جاؤ گے اگر ان کے حقوق سے دستبرداری کرو گے تو یاد رکھو جہنم تمہارا ٹھکانہ بنے گی۔



اس لئے ہمیں چاہئیے کہ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کریں ھر وقت ان کی اطاعت و فرمانبرداری کریں کیونکہ والدین نے ھی ہمیں پال پوس کر شعور کی منزلوں تک پہنچایا۔ اس لئے ہمارا سینہ ان کی احسان مندی اور محبت سے سرشار ھونا چاہئیے۔


 


ماں باپ کو ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کریں انکے مزاج کے خلاف کوئی بات نہ کریں بڑھاپے میں ان کا خاص خیال رکھیں۔ بڑھاپے میں اکثر والدین کا مزاج چڑچڑا ھو جاتا ھے اور وہ اولاد سےجائز نا جائز مطالبات کرنے لگتے ہیں ایسے وقت میں بھی ان کی ھر بات کو خوشی سے برداشت کریں۔ ان کی کسی بات کا جواب ایسے نہ دیں کہ ان کو ناگوار گزرے۔



قرآن پاک میں بھی ارشاد ھے کہ اگر تمہارے والدین میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جائیں تو تم ان کو اُف تک نہ کہو اور نہ ھی انکو جھڑکیاں دو۔



 



About the author

160