استعمال شدہ تیل دوبارہ استعمال کرنا کئی بیماریوں کی جڑ

Posted on at


 

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان نے بہت سی ایسی چیزیں استمال کرنا شروع کر دی ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں ہماری روز مرہ کی زندگی میں ہونے والی ایک ایسی ہی چیز کوکنگ آئل بھی ہے ویسے تو اگر کوکنگ آئل کو بناسپتی گھی کی جگہ استعمال کیا جائے تو صحت کے لیے مفید ہے لیکن اگر اسی کوکنگ آئل کو ایک دفعہ استعمال کرنے کے بعد دوبارہ استعمال کیا جائے تو وہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے جیسا کہ آجکل سموسے پکوڑے والے یا پھر ٹھیلوں والے جو اس آئل کو کئی بار استعمال کرتے ہیں

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایک بار کے استعمال شدہ تیل کو دوبارہ کوکنگ کے لیے استعمال کرنے سے صحت متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسکے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیل کی مختلف اقسام کا استعمال کرنا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے اور اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک بار استعمال کیے گئے تیل کو بار بار استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور یہ دل کے لیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے

آلیوآئل ( زیتون کا تیل )ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیتون کا تیل زیادہ تر کوکنگ میں استعمال کیا جائےاور ایک یا دو دفعہ کے استعمال کے بعد اسکو ضائع کر دینا چاہیے ایک ہی تیل کے برتن کو اگرباربار استعمال کیا جائے تو یہ اپنی افادیت کھو دیتا ہے کیونکہ اس میں پولیمرز اور پولر کمپاونڈ زخارج ہوتے ہیں اور یہ پولیمرز اور کمپاونڈ ہی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتے ہیں

تاہم جو افراد زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اگر انکے خون میں زیتون کے تیل کے استعمال کے باعث فیٹس کی مقدار زیادہ ہو تو ان میں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہونے کی امید کم ہوتی ہے 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160