پاکستان قدرتی وسائل کے لحاظ سےسونے کی چڑیا

Posted on at


 

ہم یہ بات بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ قدرتی وسائل کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ کوئی بھی ملک تب ترقی یافتہ ہو گا ۔ جب وہ اپنے قدرتی وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھاۓ گا ۔ پاکستان قدرتی لحاظ سے ایک سونے کی چڑیا کی حیثیت رکھتا ہے ۔ کیونکہ قدرت پاکستان پر بہت مہربان ہے ۔ بس ضرورت ہے تو وہ اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے ۔ قدرت نے پاکستان کو ہر طرح کے وسائل سے نوازا ہے ۔ ان قدرتی وسائل میں زمین،افرادی قوت ،جنگلات ،قدرتی گیس اور حیوانات شامل ہیں ۔

 

زمین :

 زمین کسی بھی ملک کے قدرتی وسائل کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا ذریعہ ہوتا ہے اگر زمین زرخیز ہو گی ۔ تواس سے ہونے والی کاشت بھی زیادہ ہو گی اور پاکستان ان خوش قسمت چند ملکوں میں سے ہے ۔ جسے الله نے زرخیز بلکہ بہت زیادہ زرخیز زمین عطا کی ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ میدانی علاقوں میں بھی سمندری مٹی موجود ہے ۔ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کلر زمین موجود ہے اور وہ زمین کاشت کے قابل نہیں ۔

جنگلات :

کسی ملک کی معاشی ترقی کا دوسرا بڑا ذریعہ اس کے جنگلات ہوتے ہیں ۔ جو کہ اس ملک کو آمدنی کے ساتھ ساتھ اس کی غریب عوام کو ایندھن فراہم کرتے ہیں ۔ پاکستان میں جنگلات کی تعداد ۳ فیصد جسے مختلف طریقوں سے بڑھا کر ۴ فیصد تک لایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی حکومت اس کے بڑھاؤ کے لئے خاصے اقدامات کر رہی ہے ۔

معدنیات :

معدنیات کسی بھی ملک کی آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہوتے ہیں ۔ پاکستان معدنیات ( تیل ، گیس ، کوئلہ ) کے لحاظ سے ایک قدرت کا کرشمہ ہے ۔  پاکستان میں کوئلہ کی بہت سی جگہ پر کانیں ہیں ۔     لیکنزیادہ مقدار کا کوئلہ صرف اینٹیں بنانے کے لئے ایندھن کے تو طور پر استعمال ہوتا ہے ۔

اس کے علاوہ پاکستان میں گیس اور تیل کی بھی کافی مقدار موجود ہے لیکن حکومت اس کیلئے کافی اقدامات کر رہی ہے تا کہ مزید جگہوں سے گیس اور تیل دریافت کیا جا سکے  .



About the author

160