نیا پاکستان بنے گا کب،،؟اور کیسا ہونا چایئے نیا پاکستان؟؟
Posted on at
پاکستان تحریک انصاف کو آج ٢ ماہ ہو چکے ہیں اسلام آباد میں دھرنا دیئے ہوۓ ،اور اب ہر کسی کی زبان پر گو نواز گو کے ساتھ ساتھ یہ نعرہ بھی لگایا جاتا ہے کہ بنے گا نیا پاکستان ،تحریک انصاف کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے آج دو ماہ سے اسلام آباد میں دھرنا دیا ہوا ہے اور یہ دھرنا ہر روز ایک نیا رخ اختیار کرتا ہے ،اس دھرنے کی وجہ سے عوام میں جو جوش اور شہور آیا ہے وؤ پہلے کبھی نہیں دیکھنے کو ملا اور اب عوام جاگ اٹھی ہے اور بہت جلد لگتا ہے کہ عوام اپنے ملک کے اور اپنے فیصلے خود کرے گی انشاللہ ،
کیوں کہ پاکستان کی نوجوان نسل اب جاگ اٹھے ہیں اور سب کا ایک ہی نعرہ ہے گو نواز گو اور کرپشن ختم کرو ،جب کرپشن ختم ہو گی تو سب کچھ ٹھیک ہوگا عوام مہنگائی سے نجات حاصل کرے گی اور ملک خوش حال ہوگا ،اور بروزگاری کا خاتمہ ہوگا ،پچھلے کچھ عرصہ میں حکومت نے جو وعدے کیے ہیں ان سب میں ناکام رہی اور عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا ،اس حکومت نے ٨٠ فیصد مہنگائی تک کی ہے اور اسی وجہ سے عوام آج سڑکوں پر ہے اور اپنے حق کی خاطر اسلام آباد میں دھرنا دیئے ہووے ہے ،اس دھرنے کا نتیجہ کیا ہوگا یہ تو کوئی نہیں جانتا
لیکن اب ساری عوام کی زبان پر صرف اور صرف ایک ہی نعرہ ہے اور وؤ ہے گو نواز گو کا نعرہ ،لیکن یہ حکومت ہے کہ جانے کا نام ہی نہیں لیتی اور عوام کا جینا حرام کیے ہووے ہے ،ساری عوام منتظر ہے کہ کب بنے گا نیا پاکستان ،کب بنے گا قائد اعظم کا پاکستان،؟؟؟؟ جس میں عوام اپنے فیصلے خود کرے جس میں کسی کے گھر کا چولہ نہ بجھے ،میری تو یہی دعا ہے کہ جلد ہی بنے ایسا پاکستان کیوں کہ اسلام آباد میں اتنے عرصہ سے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دھرنا دئیے ہووے ہیں اور ان کو اس کا ضرور پھل ملے اور انشاللہ ضرور ملیگا