طوفان و نوح-حصہ اول

Posted on at


حضرت آدم علی سلام سے لے کر حضرت محمّد صل الله علی وسلم تک الله نے بنی نوع انسانیت کے لئے کم و

بیش دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ھزار پیغمبر بھیجے. ان کا کام خلق و خدا کو ہدایت کا راستہ دکھانا تھا.انہی سب عظیم پیغمبروں میں حضرت نوح علی سلام کا نام بھی آتا ہے.یہ الله کے پیغمبر تھے اور انہوں نے قریبا ایک ھزار سال کی عمر پائی. وہ برابر تبلیغ کرتے رہے مگر کافروں نے ان کی ایک نہ سنی. یہاں تک کہ آپ کو ہر طرح سے ستانے لگے.اتنے عرصے میں صرف چند لوگ ہی آپ علی سلام کے پیروکار بن سکے.ناچار انہوں نے الله تعالیٰ سے دعا مانگی کہ ان نافرمان لوگوں کو تباہ و برباد کر دے ورنہ یہ مٹھی بھر نیک لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے.

 

الله تعالیٰ نے حکم دیا کہ اے نوح! ایک بڑی سی کشتی تیار کر لو اور اس میں اپنے ساتھ اپنے گھر والوں اور ساتھیوں کو سوار کر لو جانوروں کا ایک ایک جوڑا بھی ساتھ رکھ لو. ہم عنقریب ایک بہت بڑا ہولناک اور تباہ کن طوفان برپا کر دیں گے. اس طوفان سے سب کچھ تباہ و برباد ھو جاۓ گا ماسواۓ ان انسانوں اور جانوروں کے جو کہ کشتی میں سوار ھوں گے

 

یہ حکم ملتے ہی حضرت نوح علی سلام نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کشتی بنانے کا کام شروع کر دیا. کافر اور نافرمان لوگ آپ کو کشتی بناتے دیکھتے یا پاس سے گذرتے تو ٹھٹھا اور ہنسی مذاق کرتے ہوے چلتے بنتے. جب نوح علی سلام کا سارا کام مکمل ھو گیا تو جیسے الله کا حکم تھا وہ اپنے ساتھیوں کو اور تمام حیوانوں کا ایک ایک جوڑا لے کر کشتی میں سوار ھو گے........!!!

مزید پڑھنے کے لئے حصّہ دوم ملاحظہ فرمائیں..

 

شکریہ

دعا کا طالب

نبیل حسن



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160