پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ۔۔۔ تعلیم

Posted on at


پاکستان کو معرض وجود میں آۓ ہوۓ ۶۷ سال ہوچکے ہیں اور اسکے بعد آزادی حاصل کرنے والے بعض ممالک ترقی پا کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آ کھڑے ہوۓ ہیں۔اور پاکستان کو نجانے کس کی نظر لگی ہوئی ہے کہ ترقی کے بجاۓ دن بدن یہ رو بہ زوال ہے۔

کسی بھی ادارے میں ترقی نہیں ہو رہی،پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور پاکستان کا ہر فرد تقریبا ۳۰۰۰۰ ہزار روپے قرض دار ھے۔بجلی کا بحران ،گیس کا بحران،پانی کی کمی ،دہشت گردی ،عدل وانصاف کی کمی،رشوت خوری،بے روزگاری،حکومتوں کی لاپرواہی،تعلیم کی کمی،اور بعض علاقوں میں تو زندگی گزارنے کیلۓ جو چیزیں بنیادی ہیں انکی بھی کمی ھے۔



اگر ان سب مسائل پر باری باری بھی لکھا جاۓ تو ان سب کو بیان کرنے میں بھت سارا وقت لگ جائیگا،اور یہ ایسے بیادی مسائل ہین جن کی زد میں ہر ایک عام و خاص آیا ہوا ہے۔اور یہ سب ایسے مسائل ہیں جنکا ہم سب کی زندگی پر بہت گہرا اثر پڑ رھا ھے۔



پاکستان میں جو بھی حکومت آئی اس کے جتنے بھی سیاست دان تھے سب نے اپنے لۓ  کام کیا کسی نے بھی اپنے ملک کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچا۔اسی لےپچھلے پچاس سالوں میں پاکستان کو صرف نقصان ہی پہنچایاہے۔


اگر پاکستان کی ہر حکومت اپنے دور میں صرف پچاس فیصد بھی ترقیاتی کام کرتی تو آج پاکستان کا یہ حال نہ ہوتا۔


ڈیموں کی تعمیر پر جھگڑے ۔بجٹ کی تقسیم پر جھگڑے تعلیم کیلۓ بہت کم بجٹ اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان ترقی کرنے میں بہت پیچھے ہے۔


اور ایسی حالت میں اگر ہم یہ چاھیں کہ یہ سارے مسائل ایک دم سے ختم ہو جائیں تو یہ ناممکن سی بات ہےاورنہ کسی شخص یا حکومت کے بس کی بات ہیکہ وہ بہت کم عرصے میں ان تمام مسائل کا خاتمہ کرسکے۔



میری آپ سب اور گورنمنٹ آف پاکستان سے یہ گزارش ہیکہ ہم سب کو ملکر ایسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیۓ کہ آہستہ آہستہ ہم ان سب مشکلات سے نک سکیں اور اپنے پیارے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھ سکی۔


حکومت کو چاہۓ کہ سب سے پہلے تعلیم کو عام کرنے کیلۓ اقدامات کرے اور صرف تعلیم کی بدولت  ہی ہم ترقی پاسکتے ہیں اور ایک ایسی قوم بن کر ابھر سکتے ہیں جسکی مثال ملنی مشکل ہو گی ،مگر یہ کام تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اور اس خواتین کی تعلیم کی اہمیت کو اگر ایک سائیڈ پر کر دیا جاۓ اور اس پر کام کیا جاۓ تو یہی ترقی بہت جلد حاصل کی جاسکتی ہے۔



اگر کسی معاشرے کی خواتین تعلیم کے زیور سے آرستہ ہوں گی تو اس معاشرے کے بچے نہایت با تربیت اور تعلیم کے اثر تلے پروان چڑہیں گےاور ان بچوں کا مستقبل تابناک اور روشن ہوگا اور اسکا اثر ملک کی ترقی پر پڑیگا ۔ہر کوئی اپنا کام زمہ داری سے کریگا۔اور اپنے ملک کی ترقی کیلۓ کوشش کریگا۔


تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ تعلیم ہی ہماری کامیابی کا واحد راستہ ہے۔اگر تعلیم ہو گی تو کامیابی ہوگی اگر تعلیم نہیں ہوگی تو زلت اور رسوائی ک سوا کچھ نہیں ملیگا۔



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160