ابراھیم علی سلام کی ایک اور آزمائش-پہلا حصہ

Posted on at


                                      

ہر امتحان کڑا تھا ذبیح و خلیل کا

انعام بھی بڑا ہی تھا رب جلیل کا

 

الله کے محبوب پیغمبر حضرت ابراھیم علی سلام کو الله تعالیٰ نے ایک اور بڑی آزمائش میں ڈالا. بڑھاپے میں الله تعالیٰ نے آپ علی سلام کو اولاد کی نعمت سے نوازا اور آپ کے ہاں جناب اسماعیل علی سلام کی پیدائش ہوئی. حضرت اسمعیل سیدہ ہاجرہ کے بطن سے تھے.

 

حضرت اسمعیل علی سلام جب پیدا ہوۓ تو الله تعالیٰ نے حکم دیا اپنے خلیل کو کہ اپنے بیٹے کو اور ان کی ماں کو عرب کے ریگستان ، بنجر اور غیر آباد علاقے میں چھوڑ کر چلے جایں. اس بات سے اندازہ کریں کہ یہ کتنے دل گردے کا کام ہے. مگر آفریں ہے الله کے اس عظیم خلیل پر جو ذرا سا بھی اف کی ھو الله کے حکم کو سن کر. ابراھیم علی سلام نے اپنی بیوی سے تذکرہ فرمایا. الله تعالیٰ کی نیک بندی نے بھی اللہ کے اس حکم کے آگے خوشی سے اپنا سر جھکا دیا. پھر خلیل الله یہ کھٹن کام سر انجام دے کر اپنے وطن عراق واپس آ گئے. جانے سے پہلے  آپ علی سلام نے الله کے حضور دعا مانگی.

 

اے الله! میں اپنے گھر والوں کو اس ویراں میں چھوڑ کر جا رہا ھوں جہاں کوئی کھیتی نہیں اور کوئی کھانے کا سامان نہیں. تو کچھ لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کر دے

اور انھیں کچھ پھل کھانے کو دے تاکہ وہ تیرا احسان مانیں

                              

 

تھوڑا بہت جو کھانے کا سامان تھا وہ چند دنوں میں ختم ھو گیا. بچہ ابھی دودھ پیتا تھا. اس بے آباد جگہ پر کوئی کھانے پینے کا سامان میسّر نہ تھا. دھوپ کی تپش بھی شدّت سے پڑ رہی تھی.....!!

 

باقی واقعہ کا حصہ اگلے بلاگ میں شایع ھو گا

پسند آے تو شیر ضرور کریں

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160