صنعت کی ترقی میں سہولیات کا فقدان اور رکاوٹیں

Posted on at


موجودہ دور میں کسی ملک کی معاشی ترقی کو اس کی صنعتی ترقی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ صنعتی ترقی کو ہی قلیدی اور اساسی اہیمت حاصل ہے۔  اس حقیقت سے انحراف نہیں کیا جاسکتا کہ صنعتی ترقی نے ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں کا معیار زندگی بلند کر دیا ہے۔  صنعتی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ صنعتوں کو عالمی اور جدید تکنیکی اصلاحات سے آراستہ کیا جائے تاکہ مصنوعات کا معیار بھی بہترین اور عالمی معیار کے مطابق ہو جنہیں  برآمدات کر کے  ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کیا جا سکے۔  خود کفیل معیشت میں صنعتی ترقی کا کردار بہت اہم ہیں اور بڑی حد تک معاون ثابت ہوئی ہے۔ حکومتی آمدنی میں  اضافے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے۔

 

گو کہ ملک کے اندر صنعتیں ٹیکسوں کی شکل میں حکومتی آمدنی میں اضانہ تو کرتی ہے لیکن حکومت صنعتوں کو ان کا جائز حقوق دینے سے قاصر نظر آتی ہے۔ اور غیر ملکی سمگل شدہ مصنوعات کی برمار دیکھائی دیتی ہے۔ ملک کے اندر صنعتی ترقی میں غیر ملکی اور سمگل شدہ مصنوعات کو زہر قاتل کی حثیت حاصل ہے جنہیں باڑہ مارکیٹوں میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔  حکومت ان کالی بھیڑوں کو جو بلیک مارکٹینگ کی سرپرستی کرتی ہیں کا فوری احتساب   اور سدباب کریں۔

مصنوعات کی لاگت کم کرنے لئے انہیں منڈیوں میں میعاری اور کم قیمت رکنے کے لئے ضروری ہے ، بجلی کا حصول یقینی ہو اور سستا ہو اور ٹیکس  قلیل ہوں تاکہ تاجر کم قیمت اور معیاری مصنوعات کی  خریداری کی طرف فوراً راغب ہوسکے۔

صنعتوں کے لئے ذرائع نقل حمل کی سہولیات کا ہونا بھی ضروری ہے۔  یک طرفہ پختہ روڑ اور کارگو ریل گاڑیوں کا خصوصی بندوبست ہونا چاہئے جو صنعتوں کو منڈیوں تک کم وقت اور محفوظ رسائی دیں سکے اور اسی طرح دیہاتوں سے زرعی اجناس اور خام مال کارخانوں تک کم وقت میں پہنچ پائے۔

سیاسی عدم استحکام کے باعث بھی صنتعوں کے فروغ ممکن نہ ہو سکا، جس کی وجہ سرمایہ کا غیر محفوظ ہونا ہے۔ حکومت عالمی اور جدید بینکاری نظام سے یہ مسلئے حل کر سکتی ہے جو صنعتکاروں اور سرمایاداروں اور تاجروں میں پیسے کی لین دین کے طریقے آسان اور بروقت کرسکتی ہے۔

 

حکومت بڑی صنعتوں کی اجاداری ختم کرنے کے لئے گھریلو اور چھوٹی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرے اور خصوصا بے روزگار اور پڑھے لکھے نوجوانوں میں آسان شرائط و اقساط پر قرضے مہیا کریں  اور صنعتی مراکز کا قیام کر کے صنعتوں کی طرف راغب کریں۔

 عالمی میعار  کی ملکی مصنوعات کی نمائش کے لئے بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے لئے حکومتی حوصلہ افزائی اور تعاون ہونا چاہئے۔

 



160