کشمیری شال

Posted on at


موسم سرما میں مارکیٹ میں دیدہ زیب ڈیزائنوں اور مختلف رنگوں کی کشمیری اور سلک کشیدہ کاری کی شالوں کی بھر مار دکھائی دیتی ہے۔ منفرد و مختلف رنگوں اور دیدہ زیب کڑھائی سے آراستہ یہ شالیں خواتین میں بیحد مقبول ہیں۔ خواتین کی اکثریت بہت شوق سے خریدتی کشمیری شال



ہیں کیونکہ یہ وزن میں ہلکی ہوتی ہیں۔ کشیدہ کاری کے علاوہ کشمیری وول سے بنی سادہ شالیں بھی خواتین میں بیحد مقبول ہیں۔ کشمیری شالیں ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں۔ اور کشمیر میں کئی لوگوں کا پیشہ یہی ہیں۔ کشمیر میں یہ کام آرٹ کے طور پر لیا جاتا ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔


شادی بیاہ کے سیزن میں خوبصورت کپڑوں کی قدر اس وقت کم ہو جاتی ہے جب سردی سے بچاؤ کی خاطر خواتین کو جرسی یا کوٹ پہننا پڑے۔ اسلیئے شادی بیاہ کے موقع پر اکثر خواتین کشمیری شال اوڑھنا پسند کرتی ہیں۔ اس سال مارکیٹ میں إکتلف علاقوں کی ہاتھ کی بنی ہوئی شالیں دستیاب ہیں۔ جو خواتین کی توجہ کا مرکز بھی ہیں۔ یہ شالیں ہاتھ کی کڑھائی کی وجہ سے بہت مقبول ہیں اور مارکیٹ میں ان شالوں کو منہ بولی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔



مارکیٹ میں دستیاب کشمیری شالوں کے رنگ بھی دیدہ زیب ہوتے ہیں۔ اور سب سے بڑی بات کہ یہ شالیں کم وزن ہوتی ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے دو پٹہ اوڑھ رکھا ہے۔ اکثر دلہنوں کو رخصتی کے موقع پر بھاری بھر کم لہنگے کے ساتھ خوبصورت کشمیری شال اوڑھنا فیشن بن گیا ہے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160