ذبح عظیم حصہ اول

Posted on at


                                        

جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ الله تعالیٰ نے بڑھاپے میں ان کو اولاد کی نعمت سے نوازا اور دو بیٹے عطا کئے. ان کے نام اسحاق علیہ سلام اور اسماعیل علیہ سلام تھے. یہ دونوں بھی پیغمبر بنے. ان دونوں کی شاخ سے دو نسلیں چلیں.  یہودی عیسای حضرت اسحاق علیہ سلام کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ مسلمان حضرت اسماعیل علیہ سلام کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں.الله تعالیٰ نے اپنے پیارے پیغمبر ابراھیم علیہ سلام کو کئی آزمائشوں سے گزارا جن کا ذکر گزشتہ بلاگز میں ھو چکا ہے. مگر آپ علیہ سلام کے پایہ استقلال میں زرہ برابر بھی لغزش نہ آیی.اور ہر مشکل مرحلے میں صبر اور شکر کے ساتھ ہر قسم کے خطروں کا سامنا کیا. اسی وجہ سے الله کی ذات نے خوش ھو کر ان کو دنیا کے تمام نیک لوگوں کا امام بنا دیا

                                      

بڑھاپے میں بھی آپ علیہ سلام پر بہت سخت قسم کی آزمائش الله تعالیٰ کی طرف سے دی گئی. اس وقت اسماعیل علیہ سلام کی عمر ١٣ ، ١٤ سال کی تھی. حضرت ابراھیم نے رات کو خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے لخت جگر اور بڑھاپے میں عطا کی گئی پیاری اولاد یعنی حضرت اسماعیل علیہ سلام کو اپنے ہاتھ سے الله تعالیٰ کی راہ میں قرباں کر رہے ہیں. یہی خواب لگاتار آپ کو تین راتوں میں آتا رہا. اس پر آپ علیہ سلام بہت بےچین ھو گئے.اس خواب کا تذکرہ جب آپ نے اپنے بیٹے جناب اسماعیل علیہ سلام کے ساتھ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر الله تعالیٰ کی اسی میں رضا اور خوشی ہے تو دیر مت کیجیے اور اس کام کو سر انجام دیں. الله نے چاہا تو آپ مجھے صابر پائیں گے....

 

اگلے بلاگ میں بقیہ حصہ ملاحظہ کیجیے گا..

شکریہ

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160