ہماری صنعتیں

Posted on at


ایک زرعی ملک میں زراعت سے متعلق صنتوں اور گھریلو دستکاریوں کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے -حکومت نے گھریلو دستکاریوں اور چھوٹی صنتوں کی اہمیت کو شروغ سے ہی محسوس کیا ہے اور ان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی اور مدد کی ہے

                                

ان چھوٹی سنغتوں اور گھریلو دستکاریوں میں مشروبات ،مربے،اور چٹنیاں تیار کرنا ،اور لکڑی سے تیار ہونے والی اشیا ،چمڑے کی مصنوعات کی تیاری ،مگس بانی ،مرغ بانی ،اور ماہی پروری خصوصی اہمیت رکھتی ہیں -اس مقصد کے لئے حکومت زرعی بنکوں ،معاشرتی بہبود کے اداروں اور امداد باہمی کی انجمنوں کی سر پرستی اور امداد کر رہی ہے -

                              

ان کوششوں کے نتیجہ میں اب ہمارے چھوٹے زمیندار کاشتکار اور دیہی مزدور اپنا فالتو وقت گھریلو چھوٹی صنعتیں قائم کرنے میں صرف کر رہے ہیں ،یہ لوگ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی میں نمایاں حصہ لے رہے ہیں ،

                              

قدرت نے ہمارے وطن عزیز کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے .ان گنت قدرتی وسائل بخشے ہیں ،لیکن یہ یاد رکھیں کہ قدرتی وسائل کی ایک حد ہے -ہم اپنی محنت اور کوششوں سے بحض وسائل میں اضافہ کر سکتے ہیں لیکن قدرتی وسائل میں اضافہ ہمارے بس میں نہیں ہے -

                            

اس لئے ایسے وسائل کو جن میں اضافہ کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ،ضیا ہونے سے بچانا بوہت ضروری ہے اور ان کا استمعال انتہائی مفید صورت میں ہو اور ان کا تحفظ کریں -یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہم آیندہ نسلوں کو صرف مسائل ہی ورثے میں دے کر نہ جائیں بلکہ انھیں وسائل بھی ورثہ میں مل سکیں تا کہ یہ بہتر زندگی گزارنے میں مدد دیں ---



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160