فلم اینکس کے بلاگرز اور فلم ساز بٹ کائن کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ جوڈی سینڈلر سوال و جواب

Posted on at

This post is also available in:




جیسا کہ آپ میں سے زیادہ تر کو پتا ہوگا کہ مارچ سے فلم اینکس اپنے بلاگرز او فلمسازوں کو تمام بٹ کائن نمونے پر معاوضہ دینا شروع کر رہا ہے۔ ہماری ٹیم پہلے سے موجود انقلابی نظام میں ایک اور دور رس اقدام اٹھارہی ہے معاوضہ کی ادائیگی کے لئے۔ اور ہم اپنے مواد فراہم کرنے والوں کو تمام فوائد منتقل کرنے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتے۔ (اگر آپ نا واقف ہیں تو کلِک کریں اور بِٹ کائن کے متعلق فلم اینکس کی گائیڈ دیکھیں۔


یکم فروری سے فلم اینکس نے آپ کو اپنی رقم بِٹ کائن: بی ٹی سی میں تبدیل کرنے کا اختیار دیا ہے۔ اور یہ یکم مارچ سے شروع ہورہا ہے۔ تمام رقم خود بخود جس کی درخواست نہیں دی گئی اس آزاد ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل ہو جائیگی




ہم اس تبدیلی کے بارے میں کافی پرجوش ہیں اور یقیناً سمجھتے ہیں کہ ہمیں مواد فراہم کرنے والے اس نئے ادائیگی کے ماڈل کے بارے میں یقیناً جاننا جاہیں گے اگرچہ یہ آزاد کرنسی ترقی پذیر ممالک کی خواتین کے لئے بہت زیادہ لچک اور آسانی پیدا کرتی ہے۔ بِٹ کائن سے شاہد کافی لوگ محتاط ہونگے۔


فلم اینکس کی بلاگر اور فلم ساز جوڈی سینڈ لر نے ہماری ٹیم کو اپنے کچھ تحفضات اور بِٹ کائن کے ذریعے آئندہ ادائیگی کے بارے میں لکھ کر پوچھا۔ ہمارے جوابات مندرجہ ذیل ہیں۔ (اور برائے مہربانی جوڈی کے فلم اینکس کے بلاگ کو بھی دیکھ لیں جس میں کچھ چلتی پھرتی تصویریں ہیں)


سوال: کیا روزانہ کی رقم کا حساب بِٹ کائن کی روزانہ کی قیمت سے ہوتا ہے؟ صرف چند ہفتوں میں بِٹ کائن کی قیمت تقریباً نصف کے برابر گر گئی ہے۔ میں پریشان ہوں کہ اگر یہ گرتی رہی تو میں زیادہ نہیں کما سکوں گی۔ اور رقم نکلوانے کی کم ترین حد تک کبھی نہیں پہنچ سکوں گی۔ اگر اس کی قیمت تیزی سے بڑھتی تو یقیناً یہ میرے اور دوسرے صارفین کیلئے مفید ہوتا۔


جواب: سب سے پہلے بِٹ کائن کی قیمت کے مسئلے کو درست کرتے ہیں۔ گزشتہ خزاں میں اپنی بلند ترین سطع سے یہ تقریباً ۵۰ فیصد نیچے آئی ہے لیکن۔ پچھلے مہینے یہ اندازاً ۲۰ فیصد نیچے آئی یعنی جب سے ہم نے یہ طریقہ کار شروع کیا۔ یہ زیادہ جاپان کے مٹ گاکس ایکس چینج کے مسائل کی وجہ سے ہے جو مارکیٹ میں سب سے بڑا ایکس جینچ تھا۔ فلم اینکس نے کبھی مٹ گاکس کے ساتھ کاروبار نہیں کیا۔ اسلئے ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک عارضی مسئلہ ہے اور ہماری ملاقات بِٹ کائن مارکیٹ کے بہت سے تجربہ کار اور مالی لحاظ سے مستحکم کھلاڑیوں سے ہوئی ہے ہم اب بی بِٹ کائن اور اس کے مستقبل سے مطمئن ہیں۔ اگر آپ فرانسکو رولی ، ٹماسو رولی اور میرے (مائیک سوینی کے) پس منظر کو سمجھنا چا ہتے ہیں تو برائے مہربانی کا رپوریٹ سافٹ پر ہماری پروفا ئلز دیکھیں۔


رقوم ، بز سکور، سے دی جاتی ہیں اور ہم بِٹ کائن کی مقدار کے لحاظ کے بجائے بی۔ٹی۔سی کی قیمت کی طے کرتے ہیں۔ ہم فلمسازوں کو ۲۰۰۶ سے ادائیگی کر رہے ہیں اور ہمارے مواد دینے والے شریک ہمارے لئے یقیناً خاص ہیں۔ یہاں کچھ کامیابی کی عمدہ کہانیاں ہیں اور ہم اپنی اِن شراکتوں کو دن بدن بڑھانا چا ہتے ہیں۔


فلم ساز:


بلاگرز:


مواد نہ ہو تہ دیکھنے والے بھی نہیں ہوں گے اور اس کا مطلب؟ اشتہاری رقم بھی نہیں ہوگی۔ جب کارکردگی مختلف ہو یاد رکھیں کہ روزانہ کی رقم کی بنیاد ہمیشہ آپ کے فلم اینکس کے بز سکور پر رہی ہے۔ اور جن چیزوں سے آپ کا بز سکور بنتا ہے وہ بھی ابھی تک وہی ہیں۔ جب آپ کی رقم نکلنے کے مرحلہ میں ہوتی ہے تو کوئی چیز آپ کو اپنے بی۔ٹی۔سی کو سی۔اے۔ڈی میں تبدیل کرنے سے نہیں روکتی۔ یہ آپ کو بچاتا ہے قیمت کی نا پسندیدہ کمی سے۔ لیکن جیسا کہ آپ نے نشاندہی کی آپ بِٹ کائن میں بہتری سے محروم بھی رہ سکتے ہیں


سوال: کیا روایتی کرنسی کے مقابلے میں بِٹ کائن اختیار کرنے کے پیچھے کو ئی خیال تھا؟


یا رقم کی تبدیلی صرف اس وقت ہو گی جب رقم کے لئے درخواست کی جائے گی؟


 


جواب: ہمارا مقص مکمل طور پر بِٹ کائن اختیار کرنے کے سلسلے میں یہ تھا کہ ہم رقم کی حصہ داری کے نمونے میں اپنا بانیوں والا کردار جاری رکھیں اور اس کرنسی کی وسیع پیمانہ پر قبولیت کی حوصلہ افزائی کریں۔ ہمارے خیال میں یہ عالمی معشیت کے لئے ایک بڑی بات ہے اور خاص طور پر احدافی گروہوں کے لئے۔ جبکہ ہم اپنے لکھنے والوں کی خدمت میں بڑی لچک اور قابلیت رکھتے ہیں اسلئے ہم پوری طرح کام کے تصور کی وجہ سے اس طرف منتقل ہوئے آخری بات کہ اپنے صارفین کو بِٹ کائن اور صرف بِٹ کائن کے ذریعے ادئیگی میں ہم ایک بڑی منڈی بِٹ کائن کے لیئے بنا رہے ہیں جو رقم خرچ کرنے پر اکساتی ہے۔ مانگ کو بڑھاتی ہے اور دوسرے کاروباروں کی اپنے استعمال پر حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اور اس کے علاوہ دوسرے بہت سے فائدے بھی ہیں۔ اور بہت جلد ہم ایک امیزان سٹور کا اضافہ کرنے والے ہیں اور کرنسی ایکسچینج کے کچھ اختیارات بھی اپنے تین لاکھ سے زیادہ رجسڑڈ صارفین کے لئے۔ ہم بانی تھے: خاص میڈیا جو ادا کرتا ہے۔ کے تجارتی نمونے کے اور ہمیں امید ہے کہ ہم بِٹ کائن مارکیٹ کے بھی بانی ہونگے۔


اگلے مہینے ہم پہلے انڑنیشنل ایونٹ کو سپانسر کر رہے ہیں جس کی ادائیگی بِٹ کائن میں ہوگی یعنی نیو یارک جوڈو اوپن جو نیو یارک ایتھلیٹک کلب میں منعقد ہوگا۔


میں جوڈی سینڈلز کا مشکور ہوں کے انھوں نے ہمارے ساتھ رابطہ کیا اپنے تحفظات ظاہر کئے جس سے ہمیں یہ سوال و جواب شائع کرنے کی اجازت ملی۔ اگر ہمارے بِٹ کائن کی طرف منتقل ہونے کے سلسلے میں آپ کوئی سوال کرنا چاہیں یا کسی اور چیز کے بارے میں تو ہمارے ساتھ رابطہ کرنے میں بلکل نہ ہچکچائیں


Mike Sweeney


Managing Partner, Film Annex Capital Partners



Mike and Dustin Sweeney


 


About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160