کھانا کھانے سے پہلے پانی پینا صحت کے لیے مفید

Posted on at


 

کہتے ہیں کہ’’ تندرستی ہزار نعمت ہے‘‘ یعنی اس دنیا میں اگر انسان کے کو اللہ تعالی نے صحت عطا فرمائی ہے تو اسکو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ہمیں اپنی صحت کا خیال بھی صحت کے اصولوں کے مطابق رکھنا چاہیے کیونکہ خدانخواستہ اگر انسان کے کسی بھی عضو میں کوئی تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم بے چین رہتا ہے اور انسان کو تندرست رہنے کے لیے متوازن خوراک ( یعنی کھانے پینے میں ) احتیاط برتنی چاہیے کھانا کھانے سے پہلے پانی پینے کے بارے میں حکماء کا ایک قول ہے کہ ’’ کھانا کھانے سے پہلے پانی پینا انسان کے لیے سونا ،کھانے کے درمیان مین پانی پینا چاندی اور کھانا کھانے کے بعد پانی پینا لوہے جیسا ہے ‘‘

کھانا کھانے سے پہلے پانی پینا انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اسکا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ ڈائیٹنگ پروگرام اور جم کے چکر لگا لگا کر مایوس ہو چکے ہیں اور آپ کے وزن میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی تو پھر آپ اس نئی ریسرچ سے فائدہ اٹھائیں یعنی کھانے سے پہلے ایک سے دو گلاس سادہ پانی پینے سے بھوک کی غیر اشتہا انگیزی کو کم کیا جاسکتا ہے اور اگر روٹین بنا لی جائے تو کچھ پاونڈ ز وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے اور اگر ناشتے سے پہلے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پیا جائے تو یہ بھی وزن گھٹانے مین نہایت مفید ہے

کھانا کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزن کم کرنے کی یہ تححقیق بارہ ہفتوں پر محیط تھی اس میں دو گروہ بنائے گئے ایک گروہ کو دن میں تین دفعہ کھانا کھانے سے پہلے پانی پلایا جاتا اور دوسرے گروپ کے افراد ایسا نہیں کرتے تھے ،کھانا کھانے سے پہلے پانی پینے والے افراد کے وزن میں پانچ پونڈز کمی ہوئی سادہ سی بات ہے کہ کھانا کھانے سے پہلے پانی پی لیا جائے تو یہ مائع جس مین کیلوریز کی مقدار صفر ہوتی ہے معدہ کو بھر دیتی ہے اور اس سے لوگ کم بھوک محسوس کرتے ہیں اور کم کھاتے ہیں۔

      



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160