ایک گنہگا ر کی توبہ

Posted on at


بنی اسرائیل میں ایک نوجوان تھا-بڑا نا فرمان تھا،شہر والوں نےاس سے بائیکاٹ کردیا،اس کوشہر سےنکال دیا،وہ ویرانے میں چلاگیا،کسی کوراہ راست پر لانے کا یہ طریقہ نہیں ہوتاکہ اس کا بائیکاٹ کردیا جائے بللکہ اس سےمحبت کی جائے،اس کیلئےدعا کی جائے،اس کو سمجھایا جائے-توانہون نے نکال دیا، وہ وایرنے میں چلا گیا، وہاں کوئی آنےوالا نہیں،جانے والا نہیں،حالات کی تنگی نے جب جھٹکا دیا تو بیمار ہوگیا،بیمار ہواتوکھانےکوکچھ نہیں،پینے کو کچھ نہیں،موت کے آثارشروع ہوئے-مرتےدم تک توبہ نہیں کی،اکڑتارہا-جب موت کے آثارنظرآئےتواب کہنے لگا-اےاللہ! ساری زندگی کٹ گئی تیری نافرمانی میں،اب موت دیکھ رہا ہوں سامنے ہے،لیکن مجھے بتا مجھے عزاب دینے سے تیرا ملک زیادہ ہو جائے گا اور معا ف کرنے سے تیرا ملک تھوڑا ہوجائےگا-


اےمیرےرب! اگرمجھے یہ پتہ ہوتا کہ مجھے عزاب دےگا توتیرامللک بڑھ جائےگا اور مجھے معاف کردےگا تو تیراملک گھٹ جائے گا تو میں تجھ سے کبھی بخشش نہ مانگتا-مجھے پتہ ہے کہ مجھےعزاب دےتوتیرےملک میں زیادتی نہیں،مجھے معاف کرےتو تیرےملک میں کمی نہیں- یہ دیکھ لےمیں نافرمان تو ہوں اور بڑی ذلت میں مر رہا ہوں- کوئی میرا سنگی نہیں،کوئی ساتھی نہیں، سب نے مجھے چھوڑ دیا ہے، میرے سارے سہارے ٹوٹ گئے ہیں-


اب تو مجھے نہ چھوڑ،مجھے معاف کر دے، مجھے معاف کر دے اور اتنے میں جان نکل گئی- موسی علیہ السلام پر وحی آ ئی کہ "اےموسی! میرا ایک دوست وہاں کھنڑرات میں مر گیا ہے-اس کا جا کے غسل کا انتظام کرو، اس کا جنازہ پڑھو اور شہر کے سارے نافرمانوں میں اعلان کرو آج جو بخشش چا ہتا ہے اس کا جنازہ پڑھ لےـ ان کی بھی بخشش ہو جائےگی"


جب مو سی علیہ السلام نے اعلان کیا تو لوگ بھا گے ہوۓ- آگے دیکھا تو وہی جواری، شرابی، زانی تھا-تو انہوں نے کہا موسی علیہ السلام آپ کیا کہتے ہیں،یہ تو وہ ہے جس کو ہم نے نکال دیا تھا اور آپ کا رب کہ رہا ہے کہ جس کو بخشش چاہۓ اس کاجنازہ پڑھ لے- اللہ کی بارگاہ میں جب عرض کی تو اللہ پاک نے فرمایا- "یہ بھی سچے ہیں میں بھی سچا ہوں- یہ ایسا ہی تھا جیسے بتارے ہے ہیں لیکن جب یہ مرنے لگا- میں نے اس کو دیکھا کہ ذلیل ہو کر مر رہا ہے،فقیرہوکرمررہاہے، تنہاٰئی میں مررہاہے،کوئی دوست نہیں، کوئی رشتہ دار نہیں، ایسی بے بسی میں جب اس نے مجھے پکارا،


اے اللہ! سب نے چھوڑا تو نہ چھوڑنا-تو میری رحمت کو اور میری محبت کو جوش آیا، میری غیرت کوجوش آیاکہ جب سب چھوڑ چکے ہیں، میں اپنے بندے کو نہیں چھوڑوں گا-اے موسی میری عزت کی قسم وہ کم ظرف نکلا صرف اپنی بخشش مانگی میری عزت کی قسم اگر آج پوری دنیا کے انسانوں کی بخشش مانگتا تو میں سب کو معاف کردیتا-



About the author

160