قوم لوط علیہ سلام

Posted on at


  

فطرت کا یہ قانون ہے اور حکم خدا ہے

ہر ایک برے کام کا انجام برا ہے

 

ایک روز حضرت ابراھیم کے پاس دو فرشتے خوبصورت لڑکوں کی شکل میں آئے اور سلام عرض کیا. آپ بڑے مہمان نواز تھے. اگرچہ کہ وہ نا آشنا لوگ تھے مگر آپ نے اپنی عادت اور روایت کے مطابق ان کے لئے کھانا تیار کروایا اور ایک فربہ بچھڑا ذبح کیا. جب کھانا ان کے آگے پیش کیا گیا تو وہ کہنے لگے کہ ہم کھاتے نہیں ہیں. اس پر آپ علیہ سلام نے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا. وہ بولے کہ آپ ڈریں مت اور ان کو ایک علم والے بیٹے کی بشارت دی. آپ علیہ سلام بڑھاپے کی عمر میں تھے جب انکی بیوی نے یہ سنا تو کہنے لگی کہ میں تو بانجھ ھوں ، کیا بانجھ کے ہاں بھی بیٹا ھو گا؟

 

فرشتوں نے عرض کیا کہ الله تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے وہ حکیم و دانا ہے اور پوری قدرت رکھتا ہے.ابراھیم علیہ سلام نے عرض کیا کہ تم کس کام کے لئے آئے ھو؟ وہ کہنے لگے کہ ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں تاکہ ان پر پتھروں کی بارش برسائیں، وہ پتھر الله نے حد سے بڑھنے والوں کے لئے بنا کر رکھے ہیں. یہ کہ کر وہ فرشتے روانہ ھو گئے.

 

حضرت لوط علیہ سلام کی بیوی بھی گمراہ تھی اور ان کی قوم  ہم جنسی کی بد عادت میں مبتلا تھی. یہ فرشتے اسی قوم پر عذاب نازل کرنے آئے تھے. لوط علیہ سلام حضرت ابراھیم کے رشتے کے بھائی تھے. انکی بیوی نے جب ان لڑکوں کو دیکھا تو باہر جا کر لوگوں کو اطلاع دے دی. وہ ایک ہجوم کی شکل میں لوط علیہ سلام کے گھر کی طرف چڑھ دوڑھے اور مہمان کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا. حضرت لوط علیہ سلام بہت پریشان ھو گئے اور لوگوں کو سمجھایا ، الله تعالیٰ سے ڈرایا اور ان کو  اس ناپاک ارادے سے باز رہنے کی تلقین کی. مگر وہ لوگ کسی طرح بھی نہ مانے. لوط علیہ سلام  نے  کہا افسوس سے کہ  کاش ! مجھ میں اتنی ہمّت ہوتی، کیا تم میں کوئی بھی بھلا مانس نہیں جو ان کو مہمانوں کے ساتھ بد  سلوکی سے روکے

 

اس بستی میں مسلمانوں کا ایک ہی گھر تھا اور وہ صرف لوط علیہ سلام کا تھا . آپ کی بیوی خود کافرہ تھی.فرشتوں نے جب یہ ماجرا دیکھا تو لوط علیہ سلام سے کہنے لگے کہ آپ بے فکر ھو جائیں اور اپنے ساتھیوں کو لے کر یہاں اس آبادی سے نکل جائیں ، ہم خود اس گمراہ قوم سے نمٹ لے گے. آپ علیہ سلام نے ایسا ہی کیا. اس کے بعد فرشتوں نے اس بستی پر پتھروں کا مینہ برسایا، اور اسے تباہ و برباد کر دیا اور انے والی قوموں کے لئے عبرت کا نمونہ بنا دیا. لوط علیہ سلام کی بیوی کافروں کے ساتھ رہی اور اس کا بھی یہی انجام ہوا

 

یہ تو ہے اپنا عقیدہ آئے گا یوم حساب

بد قماشوں پر تو دنیا میں بھی اترا ہے عذاب

 

الله مجھے اور آپ کو صراط مستقیم پہ چلنے کی توفیق عطا فرماۓ اور عذاب قبر سے محفوظ رکھے . آمین

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160