پاور فیکٹر کم ہونے کے نقصانات اور اسے بہتر کرنے کے طریقے

Posted on at


مجھے فلم اینکس پر کام کرتے ہوئے بہت زیادہ عرصہ تو نہیں ہوا۔ لیکن پھر بھی میرے خیال سے کافی وقت ہو گیا ہے۔اور میں اس میں بہت زیادہ بلاگ شیئر کر چکا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ میں اس پارٹ ٹائم جاب کے ساتھ اپنی پڑھائی کو بھی مکمل رکھوں۔ اور اگر کوئی   میرا دوست جو اس سائیٹ پر کام کرتا ہے۔ اور اسے بھی میرے بلاگ کا کوئی فائدہ ہو۔ اگر وہ اسی ٹریڈ میں ہے جو میں پڑھ رہا ہوں۔ مطلب کہ الیکٹریکل ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ۔



میرا آج کا یہ بلاگ اسی متعلق ہے کہ پاکستان اور کسی بھی ملک میں پاور فیکٹر کم ہونے کے کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں۔ اور اس سے بچاؤ کیلئے ہمیں کیا کچھ کرنا چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ پاور فیکٹر ہمارے پاس کرنٹ اور وولٹیج کے درمیان اینگل ہوتا ہے۔ اور ایک انڈکٹیو سرکٹ میں یہ پلگنگ ہوتا ہے۔ جبکہ ایک کپیسٹو سرکٹ میں لینڈ نگ ھوتا ھے۔لیکن اگریہ پاورفیکٹرھمارے پاس ایک سے کم ھوجائےتواس کےکچھ نقصانات بھی ھوتےھیں۔وہ یہ ھیں۔



1۔آلات کی ریٹنگ بڑھانی پڑے گی۔
                                          پاور فیکٹر کے کم ھونے سے سب سے بڑا نقصان یہ ھےکہ ھمارے پاس جوسسٹم ھے۔ جو بھی جرنیٹر، آلٹرنیٹر وغیرہ ہم اپنے سسٹم میں استعمال کر رہے ہیں۔ ہمیں اس کی ریٹنگ  بڑھانی پڑے گی یا دوسرے الفاظ میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں انہیں تبدیل کرنا پڑے گا۔ یہ نقصان کافی بڑا ہے۔ اگر یہ پاور فیکٹر کم ہو جائے۔


2۔ٹرانسمیشن لائن میں تبدیلی:


                                   پاور فیکٹر کم ہونے سے ایک اور نقصان یہ ہے کہ ہماری تمام تر ڈسٹری بیوشن لائن اور ٹرانسمیشن لائن ہمیں اسکو تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ کیونکہ ہمیں پاور فیکٹر کم ہونے سے کرنٹ بڑھے گا جس کی وجہ سے ہمارے پاس لاسز بڑھیں گے۔ کرنٹ کے بڑھنے کی وجہ سے کنڈکٹر کے سائز میں خاطر خواہ تبدیلی کرنا پڑے گی۔



3۔ ریگولیشن:


                               پاور فیکٹر کم ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس جو وولٹیج ریگولیشن ہے وہ بھی کم ہو جائے گی یعنی کے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاور فیکٹر کم ہونے سے کرنٹ بہت زیادہ بڑھے گی جس کی وجہ سے وولٹیج بھی بڑھے گے اور ہمیں اپنا پورے کا پورا سسٹم ہی تبدیل کرنا پڑے گا۔ یہاں تک کہ اپنے گھریلو استعمال ہونے والے آلات بھی۔


پاور فیکٹر بہتر کرنے کے طریقے۔


                         پاور فیکٹر کو بہتر کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جن میں سے ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم اپنے لوڈ کے پیرالل میں کپیسٹر لگا دیں جس سے پاور فیکٹر بہتر ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ہم سنکرونس موٹر کو بھی کنڈنسر کے طور پر استعمال کرکے پاور فیکٹر کو بہتر کرتے ہیں۔





About the author

160