سمندری طوفان نیلوفر

Posted on at


بحیرہ عرب سے اٹھنے والے طوفان نیلوفر سے متعلق پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا، طوفان اگلے چوبیس گھنٹوں میں شدید صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات پاکستان کے مطابق بحیرۂ عرب میں ہوا کے زبردست دباؤ نے طوفان کی صورت اختیار کر لی ہے اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں آنے والے دو دنوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ طوفان گوادر کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن یہ رخ بدل کر عمان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ لیکن جمعرات تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور کراچی کے بعض علاقے طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں۔ ملاحوں کو سمندر میں دور تک جانے سے باز رہنے کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان نیلوفر سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے اسے شدید قرار دیا ہے،،، ۔

ابتدائی الرٹ کے مطابق نيلوفر طوفان کے اثرات سے گجرات کے سوراشٹر اور كچھ میں تیز بارش ہو سکتی ہے

،



About the author

160