فیس بک ای میل سروس بند کر رہا ہے

Posted on at


کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک اپنی ای میل سروس بند کر رہا ہے؟ گزشتہ دنوں یہ خبر میڈیا پر آئ ہے کہ فیس بک اپنی ای میل سروس بغیر کسی پیشگی اطلع کہ بند کر رہا ہے جو کہ ٢٠١٠ میں شروع کی گئی تھی. جب اس بارے میں فیس بک ترجمان سے پوچھا گیا تو انھوں سے اس بات کی تصدیق کی ہے.

اگر آپ فیس بک ای میل سروس استعمال کرتے ہیں اور اپنا ای میل ایڈریس کافی زیادہ لوگوں کو دے چکے ہیں تو اس میں فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیوںکہ فیس بک انتظامیہ نے اس کا متبادل حل دیا ہے جو کہ یہ ہے کہ آپ کہ وہ سارے پیغامات جو کہ فیس بک ای میل پر آتے تھے اب وہ آپ کہ فیس بک لاگ ان ای میل یا ان باکس میں بھیج دے جایں گے.

اس ای میل سروس کو شروع کرنے کہ مقصد یہ تھا کہ فیس بک اپنے تمام صارفین کو ایک ایسی سپیس دے جہاں سے وہ اپنے فیس بک کہ سارے پیغامات مثلا دوستوں سے کی گئی بات چیت، پوسٹ پے تبصرے اور ہر طرح کی معلومات آپ کو ایک جگہ پر مہیا ہو سکیں.

بظاھر فیس بک انتظامیہ ای میل سروس کو بند کرنے کی وجہ لوگوں کہ زیادہ دلچسپی سے استعمال نہ کرنا بتا رہے ہیں اور ان کہ یہ بھی کہنا ہی کہ وہ موبائل پیغام رسانی کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دینا چاھتے ہیں لیکن کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ وہاٹس ایپ ڈاٹ کام کی خرید ہے جو کہ 16 ارب ڈالر میں فیس بک نے کچھ ہی دن پہلے خریدی ہے اور وہ اب صارفین کو وہاٹس ایپ استعمال کرنے کی ترغیب دینا چاھتے ہیں.

بہرحال اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا فیس بک انتظامیہ وہاٹس ایپ کو بھی اتنا زیادہ مشہور کر سکیں گے جتنا وہ فیس بک کو گزستہ 10 سالوں میں کر سکے ہیں.



About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160