میری کتاب

Posted on at


 ویسے تو کتابیں مختلف ناموں اور مضمونوں کی ہوتی ہیں۔ لیکن مجھے اپنی اسلامی کتاب یعنی قرآن مجید بہت پسند ہے۔ اس کو دیکھ کر اور پڑھ کر دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ قرآن مجید میں زندگی کے ہر معاملے ہر مسئلے کے لئے حل موجود ہے۔ علما کرام نے قرآن مجید کو پڑھنے اور سیکھنے کے لئے ہر جگہ بہت تعداد میں مدرسے قائم کئے ہیں۔ تاکہ ہماری اسلامی تعلیم ہر جگہ عام ہو جائے۔


                     قرآن پاک کو ترجمہ سے پڑھ کر تو ہمیں بہت سی باتیں یعنی عدل کرنا، سچ بولنا، نماز پڑھن،ا کالے گورے کا فرق نہ کرنا، کسی کو اپنے سے کم نا جاننا،جیسی باتوں کا علم ہوتا ہے۔ حضورؐ پر نازل ہونے والی یہ آخری آسمانی کتاب ہے۔ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لیا ہے۔ یعنی اس میں قیامت تک زیر، زبر کا کوئی فرق نہ آیا ہے اور نہ آئے گا۔  قرآن مجید میں بیماریوں اور دکھ درد کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔


                   حضرت محمدؐ کا فرمان ہے۔ اسے یعنی قرآن مجید کو ہر روز پڑھنا چاہئے خواہ ایک رکوع ہی کیوں نہ پڑھو ۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم روز قرآن مجید کی تلاوت کریں اور اسی پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین



160