یونس علیہ سلام کا واقعہ

Posted on at


بے شبہ ہے قادر مطلق مرے مولا کی ذات

شکم ماہی سے عطا کی اپنے بندے کو نجات

 

حضرت یونس علیہ سلام کا شمار الله کے پیغمبروں میں ہوتا ہے اور آپ علیہ سلام کا تذکرہ الله تعالیٰ نے خود اپنی آخری کتاب قرآن مجید میں کیا. آپ علیہ سلام کو صاحب حوت بھی کہا جاتا ہے جس کے معنی ہیں مچھلی والا. اس کی وجہ یہ ہے کہ الله تعالیٰ نے آپ علیہ سلام کو ایک بڑی مچھلی کے پیٹ میں چالیس دن تک زندہ رکھا اور پھر وہاں سے سہی سلامت نکال لیا. یہ واقعہ اس طرح کا ہے کہ جس سے الله تعالیٰ کی قدرت کاملہ پر انسان کا یقین پختہ تر ھو جاتا ہے

 

جیسا کہ پہلے عرض ھو چکا ہے کہ آپ علیہ سلام الله کے پیغمبر ہیں. الله نے آپ کو ایک لاکھ اور اس سے کچھ اوپر لوگوں پر نبی بنا کر بھیجا جو کہ گمراہ ، نافرمانی کا شکار تھے اور کافر تھے. آپ علیہ سلام نے انکو بہت سمجھایا اور ایک الله کی دعوت کی طرف راغب کیا مگر انہوں نے آپ علیہ سلام کی حق کی دعوت کو قبول نہیں کیا اور آپ کو تنگ کرنا شروع کر دیا. اپنی قوم کے اس برے رویہ کی وجہ سے آپ علیہ سلام  اپنی قوم سے ناراض ھو کر وہاں سے چل پڑے.الله کو آپ کا اس طرح سے فرار ہونا پسند نہیں آیا کیونکہ یہ انکی جلد بازی کا نتیجہ تھا. آپ علیہ سلام سمندر پہنچے اور کشتی میں سوار ھو گئے.کشتی اپنے سفر پر روانہ ھو گئی

 

تھوڑی دور جا کر ایک زبردست طوفان آ گیا اور اس سے کشتی کی حالت ڈوبنے کے قریب ھو گئی تو ایک مسافر جو علم والا تھا کہنے لگا کہ ہم میں ایک غلام ہے جو اپنے مالک سے بھاگ کر جا رہا ہے. اسے سمندر میں پھینک دو تو ہم سہی سلامت منزل تک پہنچ جایئں گے. کوئی بھی اس الزام کو قبول کرنے کو تیار نہ ہوا تو پھر قرعہ نکالا گیا . قرعہ حضرت یونس علیہ سلام کے نام کا نکل آیا تو مسافروں نے انکو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیا. ایک بہت بڑی مچھلی وہاں موجود تھی اس نے حضرت یونس کو نگل لیا اور پانی کے اندر چلی گئی. الله کے حکم سے مچھلی نے حضرت یونس کو کوئی نقصان نہ پہنچایا. آپ علیہ سلام چالیس روز تک مچھلی کے پیٹ میں اندھیرے میں رہے اور اس دوران اپنے کئے پہ ندامت کرتے رہے کہ کیوں الله کی اجازت کے بغیر وہ ہجرت کرنے کا سوچا. آپ علیہ سلام مچھلی کے پیٹ میں رہے اور اپنے رب کی تسبیح کرتے رہے

 

اسے آیت کریمہ کہتے ہیں اور بزرگان دین اسے مصیبت میں پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں. اس وظیفے کی وجہ سے الله کی رحمت میں جوش آئی اور مچھلی نے آپ کو سمندر کے کنارے اگل دیا. آپ علیہ سلام بہت کمزور ھو چکے تھے. الله نے وہاں ایک بیلدار درخت اگایا اور ایک ہرنی نے حضرت یونس علیہ سلام کو دودھ پلایا پھر وہ صحت یاب ھو کر واپس اپنی بستی آ گئے . آپ نے تبلیغ کی اور لوگ آپ پر ایمان لے آئے

 

اپنے بندوں پر خدا اگرچہ بڑا ہے مہرباں

مشکلوں میں ڈال کر لیتا ہے امتحاں

 

بلاگ کو آگے پھیلا کر لوگوں کے علم میں اضافہ کریں.

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160