یوسف علیہ سلام کا قصہ حصہ ٤

Posted on at


                                           

الله تعالیٰ نے یوسف علیہ سلام کو حکمت اور علم عطا فرمایا اور خوابوں کی تعبیر سکھائی. جب آپ علیہ سلام اپنی جوانی کو پہنچے تو عزیز مصر کی بیوی گھر کی مالکہ ان پر فریفتہ ھو گئی، اور اپنا مطلب نکالنے کے لئے ان کو پھسلانے لگی. ہولے ہولے یہ بات جب شہر کی عورتوں کو پہنچی تو انہوں نے عزیز مصر کی بیوی کی بدگوئی کی. جب یہ بات عزیز مصر کی بیوی کو پتا چلی تو اس نے سب عورتوں کو دعوت پر بلایا . انھیں بٹھایا اور ان کے سامنے پھل رکھے اور پھل کاٹنے کو چھریاں دیں. عین اسی وقت یوسف علیہ سلام ان کے سامنے سے گزرے

                                          

 

جب عورتوں نے ان کو دیکھا تو ان کے حسن و جمال سے حیران رہ گئیں اور پھل کی بجاۓ اپنے ہاتھ کاٹ لئے اور بولیں کہ یہ تو کوئی آدمی نہیں بلکہ بزرگ فرشتہ ہے . عزیز مصر کی بیوی نے کہا کہ میں نے اس سے اپنا مطلب نکالنے کی خواہش کی ہے  مگر ابی تک یہ نہیں مانا، اور اگر آیندہ بھی نہ مانا تو جیل خانہ میں بھیجا جاۓ گا اور بری طرح بر عزت بھی ھو گا . یہ سن کر یوسف علیہ سلام نے الله تعالیٰ کے حضور دعا فرمائی کہ اے خدا ! مجھے اس برے کام کی بجاۓ جیل جانا پسند ہے 

  

الله نے آپ علیہ سلام کی دعا قبول فرمائی . چنانچہ عزیز مصر کی نے بعد میں اپنی بیوی کے کہنے پہ آ کر خود کو بدنامی سے بچانے کے لئے یوسف علیہ سلام کو جیل میں قید کروا دیا . یہاں آپ علیہ سلام ایک خاص مدت تک لئے رہے

 

پڑھیے اور شئیر کیجئے

شکریہ ، الله حافظ

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن   



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160