بچوں کا لنچ باکس صحت کا خزانہ بھی ،بیماری کا پروانہ بھی

Posted on at


 

جو بچے اسکول جاتے ہیں انکا لنچ باکس نہائت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ صبح کا ناشتہ کرنے کے بعد لنچ باکس میں رکھا ہوا لنچ ہی انکو توانائی اورغذائیت پہنچاتا ہے اسلیئے اکثر بچے ضد کرکے اپنی من پسند چیزیں ہی لنچ باکس میں اسکول لے کر جاتے ہیں اور کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو کچھ بھی انکے والدین لنچ باکس میں رکھ دیتے ہیں وہ اسی کو شوق سے کھاتے ہیں

والدین کو اس بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے لنچ باکس میں کونسی اشیاء خوردنوش رکھیں جو غذائیت سے بھرپور ہوں اور جس سے انکے بچہ کی صحت متاثر نہ ہو اب تو کئی یورپی ممالک میں زیادہ تر اسکولز میں انتظامیہ اور اساتذہ بچوں کے لنچ باکس روزانہ چیک کرتے ہیں کہ کیا والدین نے صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور غذا لنچ میں دی ہے یا نہیں کیونکہ صحت کے حوالے سے جو مشاہدات کیے جاچکے ہیں انکے حوالےسے جنک فوڈذ کا اسکول میں استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے کینٹین والوں کو بھی کہا گیا ہے ہے کہ وہ جنک فوڈز نہ رکھے کیونکہ ان میں پائی جانے والے فیٹس اور مصنوعی مٹھاس صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اس لیے والدین کو بھی اپنے بچوں کا لنچ باکس تیار کرتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے

اسکے علاوہ اسکول انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ صحت اور فٹنس کے حوالے سے طالبعلموں کی مکمل رہنمائی کرے جن سے بچون میں بھی اس بات کی آگاہی ہو کہ کونسی چیز انکی صحت کے لیے نقصان دہ ہے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے تازہ اشیاء مثلا پھل ، نرم گوشت ، سبز سبزیاں مثلا کھیرا ، اور سلاد وغیرہ بنا کردیا جائے سوٖفٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کو بچوں کے لنچ باکس میں شامل نہ کیا جائے

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160