مرغا روسٹ کرنا

Posted on at



اجزا۔۔۔۔
مرغ کا گوشت آدھا کلو
گھی حسب ضرورت
میدہ 50 گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چمچہ
انڈے دوعدد
سرکہ 50 گرام
دودھ ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب۔۔۔۔۔۔
ایک برتن میں دودھ ڈالیں اس میں نمک پسی ہوئی کالی مرچیں میدہ اور انڈے ملا کر خوب اچھی طرح پھنٹ لیں اور الگ رکھ لیں۔
مرغ کا گوشت بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں سرکہ اور نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں اس کے بعد ایک کھلے منہ والے برتن میں گھی ڈال کر چولھے پر رکھیں اور مرغ کے ٹکڑے انڈوں والے مرکب میں ڈبو کر روسٹ کرتے جائیں۔
جب سرخ ہوجائیں تو باہر نکالیں پلیٹ میں ڈال کر اور پسی ہوئی مرچیں چھڑک دیں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔



About the author

160