سائنس کا ایک اور کارنامہ

Posted on at



سائنس کا ایک اور کارنامہ ،، انسان کو جرم پر اکسانے والا جین دریافت کر لیا گیا،، یہ کارنامہ سویڈن کی ایک یونیوسٹی میں انجام پایا۔۔ تحقیق کے مطابق مذکورہ جینز کے حامل افراد میں جرائم کا رجحان عام لوگوں کی نسبت تیرہ گنا زیادہ ہوتا ہے۔۔

ایک برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی کیرولینسکا میڈیکل یونیورسٹی میں نو سو مجرموں کے ڈی این اے کا تجزیہ

کیا گیا،،، تجزیے سے ثابت ہواہے کہ انسانوں کو پرتشدد جرائم پر آمادہ کرنے کے ذمہ دار دو جینز ہیں،،،

ان جینز کے حامل افراد میں جرائم کی شرح عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے،،، یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سویڈن میں ہونے والے پانچ سے تیرہ فیصد پرتشدد جرائم کے ذمے داران میں مذکورہ جینز پائے گئے تاہم سائنسدانوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان جینز کی سکریننگ سے مجرموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا،،، تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تشدد پر اکسانے میں جینز کےعلاوہ ماحول بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔



About the author

160