روزی کمانے کے ناجاٰؑٗئزطریقے

Posted on at


اللہ کی اس پاک و صا ف ذات وصفات نے اس دنیا میں جو کچھ بھی پیدا کیا ھے وہ سب اپنے بندوں کیلئے ھی پیدا کیا ھے اس نے اپنے بندوں کو اشرف المخلوقات میں سے پیدا کیا ھے اور پھر اس دنیا میں بے شمار ایسی چیزیں پیدا کیں جس سے وہ اپنی ضرویات پوری کر سکیں ۔ان چیزوں کواستعمال میں لا کر اپنی ضروریات کو پوری کریں۔


  ان چیزوں کو حاصل کرنے کیلئے ھمارے اللہ پاک نے کچھ اصول بتائے ھیں جیسے ھم اس بارے میں پہلے بات کر چکے ہیں۔ اللہ پاک کی ذات نے انسان کے لئے وہ چیزیں انسان پرحلال کر دی ھیں جو وہ خود محنت کر کے اس چیز کو اپنی ملکیت میں لاتا ھے وہ چیز جو وہ اپنی جسم کی طاقت کو خرچ کر کے اپنے قبضے میں لاتا ھے وہ چیز اس کی ملکیت میں آجاتی ھے اور لیکن جب وھ شخص اسی چیز کو کسی کو نقصان پہنچا کر حاصل کرتا ھے وہ چیزاس کیلئے حرام ھو جاتی ہے۔


جس طرح روزی کمانے کے حلال ذرائع ہیں اس طرح روزی کما نے کے حرام ذرائع بھی ھیں جبکہ حرام روزی کمانے والا  قیامت کے دن اللہ کو جواب دہ ہوگا سود بھی روزی کمانے کا ناجائز ذریعہ ھے۔ اسلام میں یہ فساد کی جڑ ھے۔ اسلام  کسی بھی صورت میں سود سے روزی کما نے کی اجازت نہیں دیتا۔


 


 



About the author

160