سادگی اور اسلامی تعلیمات

Posted on at


اسلام نے سادگی کو بہت پسند  کیا ہے ۔سادگی انسان کا ایک بہترین لباس ہےاعتدال پسندی اور سادگی کا یہ زیور انسان کا خوبصورت لباس ہے ۔ سادگی کا یہ زیور پہن کر انسان بہت سی بے فائدہ رسومات سے بچ سکتا ہےجو کہ پیسے کا ضیاع ہیں اور معا شرے میں برائی کا سبب بنتی ہیں۔اور انسان اپنی زندگی کو خوشحال بنا سکتا ہے ۔ اس کے دوسرے پہلو کو بھی دیکھا جائے تو انسان کو بخیل بن کر بھی نہیں گزارنا چاہیے۔اور نہ فضول خرچ بن کر معاشی طاقت کوضائع کرنا چاہیے۔ سادہ زندگی گزارناچاہیے۔

حدیث مبارکہ ہے ۔’میانہ روی،اعتدال پسندی اور سادگی اور معاشی زندگی کی خوش گواری کا نصف حصہ ہے ‘‘

           اسلام نے جن اوصاف کواپنانے کی ہدایت کی ہے ان میں سادہ زندگی بسرکرنے کوامتیازی زندگی حیثیت حاصل ہے ۔ذاتی ضرورتیں ہوں یا معاشرتی مسائل ۔ہر حال ہر موقع پر سادگی کی روش لازمی ھے نبی پاک نے اپنی روز مرہ زندگی میں اس امر کا خاص طور پر لحاظ رکھاکہ نمودونمائش سے ھمیشہ احتراز کیا جائے

موجودہ معاشرے میں شادی بیاہ کی دعوتوں پربے جا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے تا کہ لوگ اس کی تعریف کریں حالانکہ اسلام اس کی اجازت نھیں دیتابلکہ وہ سادگی کی تعیلم دیتا ھے شادی بیاہ کےموقع پرلباس اور رھاش وغیرہ کی خوب نمودہ نمائش کی جاتی ھےعورتیں مہنگےمہنگےلباس پہن کرایک دوسرےکےساتھامتیازمحسوس کرتی ہیں یھاں تک کہ اپنےلباس کےساتھ ہرچیزکی ایک جیسی رنگت ہونے پراتفاق کرتی ہیں جوبےجاخرچ کی اھم مثال ھے۔

               الغرض ایک عظیم مثال حضوراکرمﷺ نے پیش کی ہے یہ ہماری زندگی کیلئے عملی نمونہ ہیں۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے فرمایا کہ ایک دن میں نے عرض کی کہ یارسول اللہ قیصر و کسرٰی تو ریشم اور مخمل کے گدوں پر سوتے ہیں۔ اور آپ جن کے لئے دو جہاں بنائے گئے ہیں بورے پر سوتے ہیں۔ تو حضور اکرمؐ نے فرمایا افسوس کرنے کی بات نہیں کیونکہ ان کے لئے دنیا ہے اور ہمارے لئے آخرت لہذا ہمیں اس سے یہ اخلاقی سبق ملتا ہے کہ ہمیں سادہ زندگی گزارنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

 



About the author

160