چور اور چوری کی سزا - حصہ اول

Posted on at


چوری کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے اور لوگ چوریاں کرتے رهتے ہیں لیکن یہ اچھی بات نہیں اور ایسے لوگوں کو کوئی اچھا نہیں سمجھتا اور نہ ہی ان کی معاشرے میں کوئی عزت اور مقام ہی. چوری کرنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں بیروزگاری، پیشہ ور چوری خاص ہیں. جب کہ چوری کرنے والے اسے اپنا دوسروں کے مال میں اپنا حق سمجھتے ہیں. اور یقین مانیے کہ صرف چور اور ڈاکو ہی واحد شخص ہیں جو لوگوں کو مال دار دیکھنا چاھتے ہیں، جبکہ ڈاکٹر اپنے مریضوں کو بیمار، وکیل اپنے کلائنٹ کو مشکل میں پھنسا ہوا دیکھنا چاھتے ہیں.



چوری کرنے کی سزائیں دنیا کے مختلف ملکوں میں مختلف ہیں. کچھ اسلامی ممالک جہاں اسلامک قوانین نافذ ہیں وہاں چور کا ہاتھ کاٹ دینے کی سزا ہے، اسی طرح مغربی ممالک میں چوری کی سزا قید اور جرمانہ ہیں اور ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں جہاں چوری کی سزا دنیا کے تمام ملکوں سے مختلف ہے جو کے سزاے موت ہے اور یہ سزا چین میں دی جاتی ہے کیوں کے ان کا کہنا ہے کہ چوری چاہے ١ روپے کی ہو یا لاکھوں کی اس کی سزا سزاۓ موت ہی ہو گی اور یہی وجہ ہے کہ چین میں چوری کی شرح باقی ممالک سے سب سے کم ہے.



چوری کہ حوالے سے ایک مزاحیہ شعر میں آپ کو سناتا چلوں.


تیری دوستی میں کچھ ایسی بات ہے


واہ واہ واہ


تیری دوستی میں کچھ ایسی بات ہے


ہر وقت تیری یاد میرے ساتھ ہے


دل چاہتا ہے تم کو چرا لوں تم سے مگر


واہ واہ واہ کیا کہنے ہیں بھائی


دل چاہتا ہے تم کو چرا لوں تم سے مگر


امی کہتی ہیں چوری کرنا بری بات ہے


واہ واہ بھائی لوٹ لی محفل


 


ایک دانا فرماتے ہیں ک قرآن کریم کا حکم ہے کہ چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے. فقہا اس کی تفصیل میں فرماتے ہیں کہ دس درہم چرانے والے کا ہاتھ کاٹا جائے گا مگر ان دس درہموں کی کوئی عظمت و حرمت نہیں کہ ان کی وجہ سے ایک مومن کا ہاتھ کٹے بلکہ اس سزا کی دو وجہیں ہیں:" ایک اہل اسلام کی ہتک حرمت یعنی بے احترامی اور دوسری یہ کہ چور اپنے لئے الله کی تقسیم پر راضی نہیں ہوا اور دوسروں کہ مال اڑانے لگا تو الله نے حکم فرمایا کہ اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے جو اس کے جرم کی سزا ہونے کے علاوہ دوسروں کے لئے عبرت بھی بنے گا تاکہ وہ اپنے لئےالله کی تقسیم پر راضی ہو جاییں اور مؤمن کے لیے یہی لائق ہے کہ وہ الله کی تقسیم پے راضی ہو کیونکہ یہ انبیا کے اخلاق اور صلحا کرام کی عادات کا ایک حصہ ہے.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160