نور خان

Posted on at


قومی کھیل ہاکی کو عروج دلانے میں جہاں کئی اہم کھلاڑیوں کا کردار ہے۔ تو وہاں سابق ائر مارشل نور خان کا کردار بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انتظامی صلاحیتوں میں وہ اپنی مثال آپ تھے۔ کئی دہائیوں تک پاکستان آرمی کے لیئے خدمات انجام دینے والے نور خان گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ ایشیائی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیئےانکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔ ہاکی کا عالمی کپ اور چیمپئنز ٹرافی شروع کرانے میں ان کا اہم کردار تھا۔ پاکستان میں ہاکی اور کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔ ملک بھر میں ہاکی گراونڈز اور کرکٹ کے میدانوں کی بنیاد رکھیں۔

چین اور کئی دیگر ایشیائی ممالک میں بھی ہاکی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انکی خدمات ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

نور خان ۲ مئی ۱۹۲۳ کو پیدا ہوۓ۔ پاکستان ائر فورس سے منسلک ہونے کے بعد کئی اہم ترین عہدوں پر فائز ہوۓ۔ فضائیہ کے سربراہ، مغربی پاکستان کے گورنر کے علاوہ پی آئی اے کی ایم ڈی بھی رہے۔ انہیں ۴۲ سال کی عمر میں ائرمارشل کے عہدے پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس عہدے پر وہ ائر مارشل اصغر خان کے جانشین کی حثیت سے متمکن ہوۓ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سربراہ بننے کے بعد انہوں نے ہاکی کے فوغ کے لیئے اقدامات اٹھاۓ۔ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ بھی بھی بنایا گیا۔ ۱۹۸۷ کا کرکٹ ورلڈکپ ایشیائی ممالک میں منعقد کرانے میں انکا اہم کردار تھا۔ انہیں سیاست کا بھی بے حد شغف تھا۔ ۱۹۸۵ کے غیر جماعتی انتخاب میں چکوال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوۓ۔ ۱۹۸۸ کے انتخاب میں وہ این اے ۴۴ سے پی پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

نورخان کی وفات پر پی ایچ ایف کے سربراہ قاسم ضیا سیکرٹری آصف باجوہ سابق اولمپئینز، کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف اور کھیلوں کی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اطہار کرتے ہوۓ انکی فیملی سے اظہار تعزیت اور درجات کی سر بلندی کی دعا کی ہے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160