خواب دیکھنا اچھا ہے

Posted on at


کچھ دن پہلے میں نے ایک فلم دیکھی جو کہ چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے ۔ یہ چاروں حالات کی وجہ سے دوست بنتے ہیں ۔ ان میں سے ایک گٹار بجانے والا ،دوسرا سردار جی جو کہ اپنے باپ کی دکان چلاتا ہے اور باقی دو بھائی ہوتے ہیں ۔ کہانی کچھ اسطرح سے شروع ہوتی ہے کہ سردار جی گردوارے میں منت مانگتے ہیں کہ میرا اس کالج میں داخلہ ہو جائے جہاں پر میری گرل فرینڈ پڑھتی ہے ۔ جب وہ واپس جانے کیلئے اپنی موٹر سائیکل کے پاس آتا ہے تو اس کے موٹر سائیکل سے سلنڈر غائب ہوتا ہے ۔ جو کہ ایک نشئی چوری کر لیتا ہے اور پھر اس کی دکان پر بچنے آجاتا ہے ۔ پھر سردار جی اسکو مار کر سلنڈر واپس لے لیتا ہے ۔



جو دو بھائی ہوتے ہیں ان کی بھی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کالج میں پڑھیں ۔ لیکن ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ انکو دسویں کلاس میں آئی سپلیاں ہوتی ہیں او ان سے وہ امتحان پاس نہیں ہوتے ۔ بیچارے صرف کالج جانے کے خواب ہی دیکھتے ہیں ۔ لیکن ان کا امتحان پاس نہیں ہو پاتا ۔ ایک بھائی کا نام ہنی اور دوسرے کا نام چوچا ہوتا ہے ۔ چوچا جو بھی خواب دیکھتا ہے ہنی کو بتاتا ہے اور پھر ہنی اس کی تعبیر نکال کے اس کو پرچی جوے میں استعمال کرتا ہے اور ہر بار پرچی جوا جیت جاتا ہے ۔



گٹارسٹ ایک لڑکی سے پیار کرتا ہے لیکن وہ اپنا کوئی کام کاج نہیں کرتا ۔ اسلئے خود لڑکی کو چھوڑ دیتا ہے اور اس کے غم میں گانے گاتا رہتا ہے ۔ گٹارسٹ کے باپ کو ایک دفعہ دل کا دورہ پڑتا ہے اور اس کیلئے اسے پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔ جبکہ سردار جی کو کالج میں داخلے کیلئے پیسے چاہیے ہوتے ہیں اور دونوں بھایئوں کو اپنا امتحان پاس کرنے کیلئے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جو کہ وہ رشوت میں دینا چاہتے ہیں ۔



جب یہ چاروں کالج کے ایک کلرک کے پاس جاتے ہیں تو وہ انہیں پیسے لینے کیلئے قرضہ دینی والی کا پتا بتاتا ہے اور ان کو ساتھ لے جاتا ہے ۔ قرضہ دینے والی کا نام بھولی پنجابن ہوتا ہے جو کہ دو نمبر کام بھی کرتی تھی ۔ اس کے بہت بڑے لوگوں سے تعلقات بھی ہوتے ہیں ۔ جن کی وجہ سے وو کھلے عام بدمعاشی کرتی تھی ۔ جب وہ بھولی پنجابن کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ ان کو اپنے پاس کوئی چیز گروی رکھواۓ بغیر قرضہ دینے سے انکار کر دیتی ہے ۔ تو وہ بھولی پنجابن کو چوچا کے بارے میں بتاتے ہیں کہ چوچا خواب دیکھ کر ہنی کو بتاۓ گا اور پھروہ اس کی تعبیر سے پرچی جوے میں پسے لگائیں گے اور اسطرح قرضہ واپس کر دیں گیں ۔ بھولی پنجابن اس بات پر رازی ہو جاتی ہے ۔



اس رات کو چوچا کے دوست اس کی اچھے طریقے سے خدمت کرتے ہیں تا کہ چوچا کوئی اچھا خواب دیکھے ۔ جس سے ان کی قسمت بدل جاۓ جبکہ چوچا اس رات سوتا ہی نہیں اور ہنی کو جھوٹا خواب بتا دیتا ہے ۔ وہ اس کی تعبیر بنا کر بھولی پنجابن کے پاس آتے ہیں اور سردار جی اپنی دکان کے کاغذ لے آتے ہیں ۔ اسطرح بھولی پنجابن ان کو پیسے دے دیتی ہے ۔ چوچا غلط خواب بتا کر پیسے ہروا دیتا ہے اور سارا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے ۔ اسطرح وہ بھولی پنجابن کا قرضہ نہیں واپس کر پاتے ۔ جس کی وجہ سے بھولی پنجابن اس کے بدلے انہیں ایک کام کرنے کا کہتی ہے ۔ ان کا کام ایک نائٹ کلب میں جا کر گولیاں بیچنا ہوتا ہے ۔ جب وہ گولیاں بیچنے جاتے ہیں تو نائٹ کلب پر پولیس چھاپہ مار دیتی ہے اور وو سب وہاں سے بھاگ جاتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ دوبارہ پیسے اکھٹے کر کے پرچی جوا کھیلتے ہیں اور چوچے کا خواب اس بار سچ ثابت ہوتا ہے ۔ اسطرح وہ پیسہ جیت لیتے ہیں اور جو قرضہ انہوں نے بھولی پنجابن سے لیا ہوتا ہے اس کو واپس کر دیتے ہیں ۔ اور پھر پولیس سے ملکر اس کو پکڑوا دیتے ہیں ۔



اسکے بعد یہ سب دوست اپنے اپنے کام کرتے ہیں اور دونوں بھائیوں اور سردار جی کی کالج میں داخلہ ہو جاتا ہے اور گٹارسٹ کو بھی اپنی گرل فرینڈ مل جاتی ہے ۔ پھر یہ سب ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں اور خوشیوں کے گیت گاتے ہیں ۔



    



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160