فلاور گارڈننگ( پھولوں کی باغبانی ) ایک خوبصورت شوق

Posted on at


 

فلاور گارڈننگ ( پھولوں کی باغبانی )ایک نہایت اچھا اور خوبصورت شوق ہے اگرآپ بھی اس کا شوق رکھتے ہیں تو میں آپ ایسے قدرتی طریقے بتاوں گا جو آپکے شوق کے بجٹ پر بھی بھاری نہ پڑیں اور بآسانی اختیار کیے جاسکیں رواں ماہ یعنی بہار کے موسم میں پھولوں سے ڈھکی راہ داریاں اور گارڈن نظروں کو بھلے محسوس ہوتے ہیں فلاور گارڈننگ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس جگہ آپ پھولون کی باغبانی کرنے کا سوچ رہے ہیں وہاں پر پانی کی وافر رسد ممکن ہے، سورج کی مناسب روشنی کتنی مقدار میں اس جگہ پر پہنچ رہی ہے اور جگہ کی مٹی تیار ہے یا نہیں

باغبانی والی جگہ پر اگر جھاڑیاں یا جڑی بوٹیاں موجود ہیں تو ان کو ختم کردیں اور اس جگہ کے آس پاس ایک باڑ لگادیں اگر یہ باڑ لکڑی کی جھاڑیون کی لگا دی جائے تو بہت بہتر رہتی ہے باغبانی میں استعمال ہونے والے اوزار بہت مہنگے ہوتے ہیں اگر آپ نے پاس نہین ہین تو نئے خریدنے کے بجائے سیکنڈ ہینڈ لے لیں اور ان سے باغبانی والی جگہ تیار کریں اور تیار کرنے کے بعد اوزار صاف کرلیں اور ایک تھیلے میں رکھیں اور فلاور گارڈننگ کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں جو نیچے دی گھی ہیں

۱۔ ایسے پھولدار پودون کا نتخاب کرین جنکے پھول سار سال بہار دکھائیں

۲۔ پھولوں کے پودوں کو ترتیب سے لگائیں اور مناسب پانی اور سوج کی روشنی میں لگائیں

۳۔ پھولوں کی کیاریوں میں جڑی بوٹیوں کے لیے اور کیڑے مار ادویات کا سپرے لازمی ہے

۴۔ آرگینگ کھاد پودوں کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے ان میں کافی منرل ہوتے ہیں

۵۔  پھولدار پودوں کے پھول اس وقت توڑیں جب مکمل طور پر کھل جائیں 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160