بچوں کا انسا ئیکلوپیڈیا پہلا حصہ

Posted on at


                                                                  : شالا مار باغ 


مغل بادشاہ شہنشاہ شاہجہان نے لاہور شہر میں ١٦٤١ میں ایک باغ تعمیر کروایا ۔ جسکو شالا مار باغ کہتے ہیں ۔ باغ مستطیل شکل میں ہے اور اسکے اردگرد دیواریں ہیں ۔ باغ کے اندر پانی کے تالاب میں ٤١٠ فوارے نصب ہیں ۔ اس میں آبشاریں ہیں اور آرام کرنے کیلئے بھی جگہ ہے ۔ شمال سے جنوب یہ باغ ٦٥٨ میٹر اور مشرق سے مغرب کیجانب ٢٥٨ میٹر ہے ۔ باغ میں ٣ بلند مقام ہیں جو ٤ سے ٥ میٹر بلند ہیں ۔ سب سے بلند مقام پر ١٠٥ فوارے ، درمیانی مقام پر ١٥٢ فوارے اور سب سے نچلے حصے میں ١٥٣ فوارے لگے ہیں ۔ باغ میں آرام گاہ ، ایک بڑا کمرہ ، دو مینار ، خواب گاہ دیوان عام اور دیوان خاص کے علاوہ دو دروازے بھی ہیں ۔ باغ میں بہت سے درخت اور پودے لگے ہوۓ ہیں ۔ اس باغ میں میلا چراغاں کے موقع پر بڑا رش ہوتا ہے اور دنیا بھر سے سیاہ آتے ہیں ۔ غیر ملکی مہمانوں کو بھی شہریوں کی طرف سے ظہرانہ دیا جاتا ہے ۔ ١٩٨١ میں اقوام متحدہ نے اس باغ کو ثقافتی ورثے کا درجہ دیا تھا ۔



                                                                   : کینگروز 


آسٹریلیا کا قومی جانور کینگرو ہے ۔ لفظ کینگرو کا مطلب ہے میں نہیں جانتا ۔ کیونکہ اسے رپورٹ کرنے والے ماہر سر جوزف بنکس اور ان کے ساتھ لیفٹیننٹ کک نے جب پہلی بار اس کو دیکھا تو  ایک شخص سے اس کا نام پوچھا تو اس شخص نے کہا کینگرو یعنی میں نہیں جانتا ۔ سرخ کینگرو دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے ۔ ایک بڑا نر ٢ میٹر لمبا اور ٩٠ کلو وزنی ہوتا ہے ۔ یہ جانور چھلانگیں لگا کر حرکت کرتا ہے ۔ سرخ کینگرو ٢٠ سے ٢٥ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتا ہے ۔ یہ جانور پتے کھا کر گزارا کرتا ہے ۔ یہ جانور گروہ بنا کر رہتا ہے ۔ گروہ کو موبس کہتے ہیں ۔ مادہ کے پیٹ پر تھیلی ہوتی ہے ۔ جسے مرسوپیم کہتے ہیں ۔ نیا پیدا ہونے والا بچہ اس تھیلی میں رہتا ہے اور ماں کا دودھ پیتا ہے ۔ آسٹریلیا کی فورسز کی وردی پر اس جانور کا نشان موجود ہوتا ہے ۔ آسٹریلیا کے لوگ اسکو کھاتے ہیں ۔ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے ۔ 



 



About the author

160