"ایک چھوٹی سی غلطی اور ساری زندگی کا پچھتاوا"

Posted on at


 

انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہے- کبھی کبار ہم غلطی کر دیتے ہیں- غلطی کس انسان سے نہیں ہوتی سب سے ہوتی ہے لیکن ہمیں چاهیے کے ہم اس غلطی پر عمل کرے اور دوبارہ وہ غلطی نہ کرے – لیکن ہم میں سے کچھ لوگ اس پر عمل بھی کر دیتے ہیں-

 

 

انسان کبھی کبار جان کر غلطیاں کرتا ہے لیکن اسے نہیں پتا ہوتا کے اس کی یہ چھوٹی سی غلطی اس کی لئے ساری زندگی کا عذاب بنا دے گی- وہ غلطیاں کرتا جاتا ہے اسے ان غلطیوں کے نتیجے کا پتا نہیں ہوتا اور جب ان غلطیوں کا نتیجہ نکلتا ہے تو اس وقت تک کچھ نہیں رہتا- سب کچھ ختم ہو جاتا ہے اس کے ساتھ اس وقت کوئی نہیں ہوتا اور وہ اکیلے راہ راہ کر ہی ختم ہو جاتا ہے-

 

اور کچھ لوگ ان غلطیوں سے بہت سبق سیکھتے ہے- اور ان غلطیوں کو دوبارہ نہ کیے بغیر بہت آگے نکل جاتے ہیں- اور اپنی اگلی انے والی نئی نسلوں کو ان غلطیوں سے بچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں- میرے سے بھی بہت بری بری غلطیاں ہوئی ہے اور مجھے ان سب غلطیوں کا بہت افسوس ہے مجھے بے شق کچھ یاد نہ ہو لیکن غلطی میرے سے ہی ہوئی ہے میں آج وہ غلطیاں کر چکی ہو لیکن آج اس کا بہت پچھتاوا ہے کے کاش کاش میں یہ غلطیاں نہ کرتی لیکن میں نے کی ہے اور اس کا پچھتاوا بھی ہے-  میں چاہتی ہو کہ وہ دن ہی میری زندگی سے نکل جائے- لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے ہم سب کچھ بھولے بغیر کر دیتے ہیں نہ اپنے خاندان کا سوچتے ہیں اور نہ ہی اپنے فیوچر کا- ہمارے وہ ماں باپ جو ہمارے لئے ساری زندگی محنت کر کہ  ہماری ساری خواہشات پوری کرتے ہیں اور ہم ٢ منٹ میں ان کی ساری محنت پر پانی ڈال دیتے ہیں – ہمیں جتنا چاہیے ہم ایسی چھوٹی یا بری غلطیوں سے بچے-



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160