میں ھوں پاکستانی اور مجھے فخر ہے

Posted on at


میں ھوں پاکستانی اور مجھے فخر ہے !



آج میں بات کرونگا اک محب وطن کی حیثیت سے کہ اگر اک نظر پاکستان میں موجودہ ٹیلنٹ کی طرف گھومائیں تو یہ جان کر بہت خوشی ہوتی ہے کے اب بھی یہاں یہ ملک کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہے اور لگتا ہے جیسے ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کر پاکستانی عوام کے اندر بھرا ہوا ہے جو کہ الله کی بہت بڑی نعمت ہے .



پاکستان میں آج بھی ایسے ہنر مند لوگ موجود ہیں جو کہ اپنے ہنر کے ذریعے دنیا کو حیران کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں. آج بھی وہی زندہ قوم موجود ہے لیکن انداز بدل چوکا، ارادے اب بھی پختہ ہیں مگر طریقہ بدل چوکا .


وہ لوگ وہ عظیم انسان جنہوں نے پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے خواب دیکھے اب بھی وہ تبدیلی لانے والے انسان موجود ہیں اور بس اک مناسب موقع ملتے ہی اپنے رنگ و بو سے اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کی صلاحیت سے روشناس ہیں اور ہمیں فخر ہے ہم پاکستانی ہیں اور اک الیکٹرانک انجنیئر ہونے کے ناتے میں اپنے ملک کا نام روشں کرکے رہونگا اور یہ میرے الفاظ ہیں جو میں سب کے سامنے کہ رہا ھوں اور اپنے ملک کو ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت اگے لیکر جاؤنگا .



میں اگر اپنے ڈپارٹمنٹ کے نوجوانوں کی بات کروں تو آپکو یقین ہوجائیگا کے وہ واقعی اس ملک کو اک بہت اچھا مستقبل دینگے تا کہ پاکستان انرجی کی کمی کے تمام مسائل سے آزادی پالے.


میرامضمون پڑھنے والوں سے التجا ہے کے اپنے آپکو پاکستان کا محب وطن سمجھتے ہوے اس ملک کی تقدیر بدلنے میں ہمارا ساتھ دیں .



About the author

Hina_ahmed

Hi! I am Hina Ahmed

Subscribe 0
160