پیزا ہٹ ٹچ سکرین ٹیبل

Posted on at


اگر آپ کو کبھی پیزا ہٹ، تہذیب بیکرز، راحت بیکرز یا مکڈونلز جانے کا اتفاق ہوا ہو تو آپ جانتے ہوں گے کہ پیزا آرڈر کرنے کے لئے ہمیں کاؤنٹر پے جا کے پیزا آڈر کرنا ہوتا ہے اور یہ کام اس وقت مشکل لگتا ہے جب ہم سے آگے ایک لمبی لائن ہو پیزا آڈر کے لئے. تو آج ہم آپ کو ایک نیا ایجاد سے متعارف کرانے جا رہے ہیں جو کہ یقینا لا جواب اور ٹائم کی بچت کے لیے بہت ہی مفید ہے اور وہ ہے چھونے والی ٹیبل سکرین. جی ہاں، ایک ایسا ٹیبل جس پر موجود مختلف آپشنز کو منتخب کر کے آپ اپنے پسندیدہ ذائقہ میں پیزا آرڈر کر سکتے ہیں اور وہ بھی کسی مشکل کے.



ابھی تک اس منصوبے پر صرف سوچا ہے گیا ہے اور اس کی ڈیزائن ویڈیو کچھ دن پہلے یوٹیوب پے پوسٹ کی گئی ہے. دراصل اس منصوبے کو پیزا ہٹ اور ایک نجی مارکیٹنگ اور ڈیزائن فرم ساتھ مل کے پایہ تکمیل تک پہونچانے کے لئے پر عزم ہیں. اس پرکشش ٹیبل کو استعمال کرتے ہوے پیزا آرڈر کرنے کے لئے ہمیں صرف اس ٹیبل کے ڈسپلے پر پہلے سے موجود مینو کو سلیکٹ کرنا ہو گا.



پیزا ہٹ کی مخالف کمپنیز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس ٹیبل کی قطعا کوئی ضرورت نہیں اور یہ کام اس سے کافی بہتر انداز میں بھی سرانجام دیا جا سکتا ہے. جبکہ اس بارے میں پیزا ہٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہم میں کچھ اور فیچر بھی شامل کرنے کہ سوچ رہے ہیں، جیسے کہ آپ اس ٹیبل کے ذریہ انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکیں گے، بور ہونے سے بچنے کہ لئے اینڈرائڈ گیمز کھیل سکیں گے، یہاں تک کہ اس کو استعمال کرتے ہوے آپ کال بھی کر سکیں گے.



اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ صرف ایک پروموشن اور اشتہاراتی ویڈیو ہی رہے گی یا پیزا ہٹ اس کو بنانے اور اپنے ریسٹورنٹس میں لگانے میں کامیاب بھی ہو گا، اور اگر ایسا ہو گیا تو یقیناً پیزا ہٹ والوں کو باقی تمام پیزا بارز پے فوقیت دی جائے گے. آپ بھی سوچیے جب آپ کہ سامنے وہ ٹچ ٹیبل ہو تو آپ کیسا محسوس کریں گی؟ اس بارے میں ضرور اپنے خیالات کا اظہار کیجیے اور بتایے کہ کیا آپاس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکیں گے؟




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160