پرانی فلمیں

Posted on at


پرانی فلمیں 


فلمیں تو ہوتی تھیں پرانی جو کہ دیکھنے کے لائک تھیں ،جن میں کچھ حاصل کرنے کے لئے ہوتا تھا ،ان فلموں میں بہت ہی سادگی پائی جاتی تھی ،دیکھنے والے کو ایسا لگتا تھا کہ جیسے کوئی حقیقت دیکھ رہا ہو ،اس وقت سادہ دور تھا کیمرے بھی سادہ ہی دکھاتے تھے اس وقت کے ہیرو اور ہیرون ایسا رول کرتے تھے کہ دنیا ان کی فلمیں دیکھتی اور پسند کرتی تھی 


اور ان فلموں کو اگر گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر بھی دیکھا جاتا تو دیکھا جا سکتا تھا کیوں کہ آج کل کی فلموں کی طرح اس دور کی فلمیں نہیں ہوا کرتی تھیں آج کل تو فلمیں کیا ڈرامے بھی گھروں میں ایک ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھے جا سکتے ،آپ یہ کہ سکتے ہیں کہ آج کل بے حیائی بہت زیادہ ہو چکی ہے اور لوگ اب آج کل کی فلموں کا نام بھی نہیں لینا پسند کرتے جو آج کل کی فلمیں دیکھتے ہیں وؤ بھی اسی طرح کے سٹائل بنانا شروع کر دیتے ہیں ،آج کل کی فلموں میں جرم کرنا سکھایا جاتا ہے اور لوگ انہی چیزوں کو آج کل بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور معاشرے میں بھی جرم بڑھ رہے ہیں 


جب کہ پہلے دور میں ہر ،ہر فلم میں کوئی ایسی اچھی چیز دکھائی جاتی تھی جس کو دیکھ کر لوگ اچھائی ہی سیکھتے تھے اس دور میں فلمیں صرف اور صرف ،سینما،یا اگر کسی کے گھر میں وی،سی،ار ہوتا تو وؤ اس پر دیکھا کرتے تھے آج کل تو نیٹ پر ہر فلم موجود ہوتی ہے لیکن اب فلموں کا وؤ مزہ نہیں رہا جو اس دور میں ہوا کرتا تھا ،اس دور میں فلم کا اختتام بہت ہی اچھا ہوا کرتا تھا اور لوگوں کا دل چاہتا تھا کہ وؤ اس فلم کو بار بار دیکھیں پاکستان فلم انڈسٹری کی فلمیں سپر ہٹ ہوا کرتی تھیں لیکن آج کل پاکستان سے فلم انڈسٹری ہی ختم ہو چکی ہے ،میں سب پروڈیوسر اور ڈاریکٹر کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ فلمیں بنائیں لیکن ایسی فلم جس میں کوئی کہانی بھی ہو اور اس کا اختتام بھی اچھا ہو اور آغاز بھی ،اور ایسی فلمیں نہ بنائیں کہ جس کو گھر والوں کے ساتھ نہ دیکھا جا سکے 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160