لوڈشیڈنگ ایک مسئلہ

Posted on at


توانائی ہر ملک کی ایک بہت بڑی ضروت ھےجو کہ کسی ملک کی ترقی میں اہم عنصر ھے۔ملک میں توانائی کا بہت بڑا مسئلہ جو ملکی ترقی میں رکاوٹ کاسبب بنتا ھے۔ بعض ممالک میں اللہ نے بے پناہ معدنی ذرائع پیدا کیے ھیں۔جن کو استعمال کرکے توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر ملک میں قدرتی ذرائع چھپا رکھے ہیں۔ جن کو انسان استعمال کرکے  اپنی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے جن میں پہاڑ ، دریا ، قدرتی گیس  اور کوئلہ قابل ذکر ہیں۔ جن سے بہت زیادہ توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔


آج کے دور میں بجلی کا بحران جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہر شعبہ میں ایک لازمی عنصر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جو کہ آج کل بےروزگاری کی وجہ بن رہی ہے۔ آج کل چھوٹے سے چھوٹا شعبہ بھی اس کے بغیر نہیں چلتا۔ حکومت پاکستان ہر دور میں نئے نئے منصوبے بناتی ہے جو ہمیشہ کے لئے نامکمل رہ جاتے ہیں۔ اور کبھی اسے مکمل کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ پاکستان کو بنے ہوئے تقریبا 67 سال بیت چکے ہیں۔ لیکن اب تک اس مسئلے پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ یہ صرف حکومت کی بے حسی کی وجہ ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر بجلی پانی سے پیدا کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ خام آئل اور کوئلہ سے بھی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ پاکستان میں پانی کی کمی کی وجہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن اس کے علاوہ سب سے بڑا  مسئلہ حکمرانوں کی نا انصافیاں ہیں جس کی وجہ سے اب تک لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔


 


حکومت کو چاہیے کہ اپنے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد کرے۔ اور ان پر کم سے کم ٹیکس لگائے تاکہ وہ سرمایہ کاری کرکے ملک میں درپیش مسائل کو کم کر سکیں۔       


              الغرض


       حکومت کی غلط پالیسیاں اور ملک کے سرمایہ کو اپنا سرمایہ سمجھ کر بیرون ملک بینکوں میں جمع کر لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک ہمیشہ کے لئے تنزلی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔



About the author

160